Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Medicine and Healing Charms · Chapter 1

Opening narrations

57 narrations · In source reading order

Hadith 4361

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5888
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: معدہ بدن کا حوض ہے اور رگیں اس کی طرف آتی ہیں۔ پس جب معدہ تندرست ہوتا ہے تو رگیں تندرستی لے کر واپس ہوتی ہیں اور جب معدہ خراب ہو جاتا ہے تو رگیں بیماری لے کر واپس ہوتی ہیں۔ (بیہقی شعب الایمان)

[Narrated by Al-Bayhaqi in Shu’ab al-Iman]

Hadith 4362

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5889
انہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے کوئی بیماری نہیں 1؎ اتاری مگر اس کے لئے شفاء بھی اتاری ہے۔ (بخاری)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5678 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

except that He has sent down its cure

(1) The statement: "except that He has sent down its cure": If you say: We see many sick people treated who do not recover. I say: This is due to ignorance of proper treatment or diagnosis of the disease, not the absence of a cure. Thus, Al-Nawawi said.

Note 1

قوله

(١) قوله: إلا أنزل له شفاء: فإن قلت: نحن نجد كثيرًا من المرضى يداوون، ولا يبرؤون. قلت: إنما جاء ذلك منالجهل بحقيقة المداواة أو بتشخيص الداء لا لفقد الدواء. كذا قال النووي.

Hadith 4363

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5890
سیدنا جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر بیماری کے لئے دوا ہے۔ اور جب دوا بیماری کے موافق پہنچ جائے تو وہ اللہ کے حکم 2؎ سے اچھا ہو جائے گا۔ (مسلم)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2204 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 4514 (unverified) 90% confidence

Mishkat (candidate) 4514

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 2

heals by Allah’s permission

(2) The statement: "heals by Allah’s permission": In Al-Alamgiriyyah: There is no issue with seeking treatment if one believes Allah is the Healer and the medicine is a means. If one believes the medicine itself heals, that is not permissible. Thus, it is stated in Al-Sirajiyyah.

Note 2

قوله

(٢) قوله: برأ بإذن الله: قال في(العالمكيرية): الاشتغال بالتداوي لا بأس به، إذا اعتقد أن الشافي هو اللّٰه تعالى، وأنهجعل الدواء سببا، أما إذا اعتقد أن الشافي هو الدواء فلا. كذا في (السراجية).

Hadith 4364

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5891
سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہم علاج کریں؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ہاں، اے اللہ! کے بندو تم علاج کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے کوئی بیماری نہیں رکھی مگر اس کے لئے شفاء بھی رکھی ہے سوائے ایک بیماری، بڑھاپے کے۔ (احمد، ترمذی، ابوداؤد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2038 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3855 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 4365

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5892
سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے بیماری اور دوا اتاری ہے اور ہر بیماری کے لئے دوا رکھی ہے پس تم علاج کیا کرو اور حرام چیز سے علاج مت کرو۔ (ابوداؤد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3874 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 4538 (unverified) 80% confidence

Mishkat (candidate) 4538

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

صاحب درمختار نے کہا ہے کہ حرام شئی سے علاج کرنے میں اختلاف ہے۔ ظاہر مذہب میں ہے کہ یہ منع ہے جیسا کہ ”بحر رائق“ میں رضاعت کے بیان میں ہے لیکن مصنف نے وہاں اور یہاں حاوی سے نقل کیا ہے: کہا گیا ہے جب اس میں شفاء کا علم ہو اور اس کے سوا کوئی دوسری دوا علم میں نہ ہو تو اس کی اجازت دی جاتی ہے جیسا کہ پیاسے کے لئے ایسی صورت میں شراب کی اجازت دی گئی ہے۔ اور اسی پر فتویٰ ہے اھ۔ اور اس باب کی حدیث شریف کہ تم حرام سے علاج مت کرو، اس حدیث کو ضرورت نہ ہونے کی صورت پر محمول کیا جائے گا کہ وہاں پاکیزہ چیزوں میں سے ایسی کوئی دوسری دوا موجود ہو جو اس سے بے نیاز کرتی ہو اور اس کے قائم مقام ہو۔ (درمختار)

Hadith 4366

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5893
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خبیث دوا سے منع فرمایا۔ (احمد، ابوداؤد، ترمذی، ابن ماجہ) ترمذی کی روایت میں اس کی تفسیر زہر سے کی گئی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3870 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2045 (unverified) 95% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 3459 (unverified) 91% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 4367

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5894
سیدنا عبدالرحمن بن عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک طبیب نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مینڈک کے بارے میں دریافت کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو قتل 1 کرنے سے منع فرمایا۔ (ابوداؤد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3871 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

prohibited killing it

(1) The statement: "prohibited killing it": Because it is neither harmful nor edible, and the medicine does not depend on it, as there are alternatives. Thus, in Bazl al-Majhood.

Note 1

قوله

(١) قوله: فنهاه النبي صلي الله عليه واله وسلم عن قتلها: لأنها ليس بمؤذ ولا مأكول، ولا يتوقف الدواء عليه، بأن لا يكون له بدلا. كذافي (بذل المجهود).

Hadith 4368

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5895
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کلونجی کے بارے میں فرماتے ہوئے سنا کہ وہ ہر بیماری سے شفاء ہے سوائے موت کے۔ ابن شہاب نے کہا: سام سے مراد موت ہے اور حبہ سوداء شونیز (کلونجی) ہے۔ (متفق علیہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5688 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2215a (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 4369

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5896
سیدتنا اسماء بنت عمیس رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: تم کس چیز سے جلاب لیتی ہو؟ وہ عرض کیں شبرم (چنے کے مانند دانہ جسے پکا کر اس کا پانی دواء کے لئے پیتے ہیں) سے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ گرم و رم ہے وہ کہتی ہیں کہ پھر میں نے سنا سے جلاب لی۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر کسی چیز میں موت سے شفاء ہوتی تو ضرور ”سنا“ میں ہوتی۔ (ترمذی، ابن ماجہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2081 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 3457 (unverified) 92% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 4370

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5897Noor 5898Noor 5899Noor 5900
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے چند حضرات نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: مشروم زمین کی چیچک ہوتی ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کماۃ (مشروم) ”من“ کی قسم میں سے ہے اور اس کا پانی آنکھ کے لئے شفاء ہے اور عجوہ کھجور جنت کا ہے اور وہ زہر کے لئے شفاء ہے۔ ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: تو میں تین یا پانچ یا سات مشروم لیا اور ان کو نچوڑا اور ان کا پانی ایک شیشی میں رکھ لیا اور کمزور بینائی والی میری ایک باندی کی آنکھوں میں لگایا تو وہ اچھی ہوگئی۔ (ترمذی) اور امام ترمذی نے حضرت سعید بن زید سے روایت کی ہے۔ اور اسی طرح امام احمد، امام نسائی اور امام ابن ماجہ نے ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ و جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی ہے۔ اور ابو نعیم نے کتاب الطب میں ابن عباس اور عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے روایت کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2069 (unverified) 93% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

اور امام ترمذی نے کہا ہے کہ یہ حدیث حسن ہے۔ اس سے ان کی مراد مکمل حدیث شریف ہے ورنہ ”الكمأة من المن وماء ها شفاء للعين“ (کماۃ (مشروم) ”من“ کی قسم سے ہے اور اس کا پانی آنکھ کے لئے شفاء ہے) یہ صحیح حدیث ہے۔ جس کو امام احمد اور شیخین (بخاری، مسلم)۔

Hadith 4371

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5901
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے کہا میرے بھائی کو جلاب آ رہے ہیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کو شہد پلاؤ۱؎ تو وہ اس کو پلا دیا۔ پھر حاضر ہوا اور کہا: میں پلایا تو اس سے جلاب میں اور اضافہ ہو گیا تو آپ ﷺ نے اس کو تین مرتبہ یہی فرمایا پھر وہ چوتھی مرتبہ آیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: اس کو شہد پلاؤ تو اس نے کہا: میں پلایا تو اس نے زیادہ نہیں کیا مگر جلاب کو تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ نے سچ فرمایا اور تیرے بھائی کا پیٹ خطا کیا ہے۔ پھر اس نے اس کو پلایا تو وہ اچھا ہو گیا۔ (متفق علیہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5684 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2217a (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

Give him honey

(1) The statement: "Give him honey": Al-Nawawi said: Some heretics objected, saying: Honey is a laxative, so how can it cure diarrhea? This objection is ignorant, as they have not grasped its knowledge (Yunus 10:39). Diarrhea has many types, including that caused by dysentery. Physicians agree that its treatment is to let nature take its course, and if it needs help with a laxative, it is aided. It is possible his diarrhea was from dysentery, and honey was prescribed to assist until the matter was expelled, stopping the diarrhea. It may also be a miracle. Thus, in Umdat al-Qari.

Note 1

قوله

(١) قوله: فقال رسول اللّٰه صلي الله عليه واله وسلم اسقه عسلا إلخ: قال النووي: اعترض بعض الملاحدة، فقال: العسل مسهل، فكيفيشفي لصاحب الإسهال؟ وهذا جهل من المعترض، وهو كما قال: (بَلْ كَذَّبُواْ بِمَا لمْ يُجِيطُواْ بِعِلْمِهِ) (يؤنس:٣٩)، فإن الإسهال يحصل من أنواع كثيرة، ومنها الإسهال الحادث من الهيضة. وقد أجمع الأطباء على أن علاجه بأنتترك الطبيعة وفعلها، وإن احتاجت إلى معين على الإسهال أعينت، فيحتمل أن يكون إسهاله من الهيضة، وأمرهبشرب العسل معاونة إلى أن أفنيت المادة، فوقف الإسهال. وقد يكون ذلك خارقا للعادة، ومن جملة المعجزات. كذافي (عمدة القاري).

Hadith 4372

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5902
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص ہر مہینہ تین دن صبح شہد چاٹے گا تو اس کو کوئی بڑی بیماری نہیں آئے گی۔ (ابن ماجہ، بیہقی شعب الایمان)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 3451 (unverified) 93% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 4373

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5903
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے اوپر دو شفا کی چیزیں شہد اور قرآن کو لازم کر لو۔ (ان دونوں حدیثوں کو ابن ماجہ نے اور امام بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیا ہے) اور امام بیہقی نے کہا ہے صحیح یہ ہے کہ دوسری حدیث عبداللہ بن مسعودؓ پر موقوف ہے شاید امام بیہقی کے پاس اس کی دو سندیں ہوں اور موقوف کی سند صحیح ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 3452 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 4374

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5904
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ذات الجنب کی بیماری کے لئے زیتون کا تیل اور ورس استعمال کرنے کے لئے فرماتے تھے۔ (ترمذی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2078 (unverified) 80% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 4375

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5905
اور ان ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو حکم دیا کہ قسط بحری اور زیتون کے تیل سے ہم ذات الجنب کا علاج کریں۔ (ترمذی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2078 (unverified) 93% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 4376

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5906
سیدتنا ام قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اپنے بچوں کو گلے کی بیماری پر گلے کیوں دباتی ہو تم اس عود ہندی کو استعمال کرو اس میں سات بیماریوں سے شفاء ہے۔ منجملہ ان کے ذات الجنب ہے گلے کی بیماری کے لئے اس کو ناک میں ڈالا جائے اور ذات الجنب کے لئے لیپ لگایا جائے۔ (متفق علیہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5692 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2214a (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 4377

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5907
سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گلے کی بیماری میں اس کو دبا کر اپنے بچوں کو تکلیف مت دو تم قُسط کو اختیار کرو۔ (متفق علیہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5696 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 4378

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5908
اور ان ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہترین چیز جس کے ذریعے تم علاج کرو پچھنا لگانا1 اور قُسط بحری ہے (متفق علیہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5696 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

The best you treat with is cupping

(1) The statement: "The best you treat with is cupping": In Al-Alamgiriyyah: Cupping is recommended for everyone. Thus, in Az-Zahiriyyah.

Note 1

قوله

(١) قوله: إن أمثل تداويتم به الحجامة: قال في (العالمكيرية): وتستحب الحجامة لكل واحد. كذا في (الظهيرية).

Hadith 4379

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5909
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس رات سے متعلق جس میں آپ کی معراج ہوئی تھی فرمایا: فرشتوں کی جس جماعت سے بھی آپ گزرتے تو وہ آپ سے عرض کرتے اپنی امت کو آپ پچھنا لگانے کا حکم فرمائیں۔ (ترمذی، ابن ماجہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2052 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 4380

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5910Noor 5911
سیدتنا سلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خادمہ ہیں وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سر میں جب بھی تکلیف ہوتی تو آپ نے فرمایا پچھنا لگاؤ۔ اور آپ کے دونوں پائے مبارک میں جب بھی تکلیف ہوتی تو فرمایا اس کو لیپ1 لگاؤ۔ (ابوداؤد)۔ اور امام ترمذی کی ایک روایت میں انہی سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی زخم اور کوئی تکلیف ہوتی تو آپ مجھے حکم دیتے کہ میں اس پر مہندی رکھوں۔ (ترمذی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3858 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 2

Dye them

(2) The statement: "Dye them": Meaning with henna. The hadith applies to both men and women, but men should limit dyeing to the palms and avoid dyeing nails to avoid resembling women where possible. Thus, in Al-Mirqat.

Note 2

قوله

(٢) قوله: اختضبهما: أي بالحناء والحديث بإطلاقه يشمل الرجال والنساء، لكن ينبغي للرجل أن يكتفي باختضابكفوف الرجل، ويجتنب صبغ الأظفار احترازا من التشبه بالنساء ما أمكن. كذا في (المرقاة).

Hadith 4381

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5912Noor 5913
سیدنا ابو کبشہ انماری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سر کے بلند حصے پر اور دونوں کندھوں کے درمیان پچھنا لگوایا کرتے تھے اور فرماتے: جو شخص یہاں سے خون بہا دے گا تو کسی بھی بیماری کا کسی بھی چیز سے علاج نہ کرنا ضرر نہیں دے گا۔ (ابوداؤد، ابن ماجہ) امام رزین نے ان ہی سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زہر آلود بکری کی وجہ سے اپنے سر کے بلند حصے میں پچھنا لگوایا، معمر نے کہا: میں بغیر کسی زہر کے اسی طرح اپنی تالو میں پچھنا لگوایا تو مجھ سے حافظہ 2 کی خوبی جاتی رہی یہاں تک کہ نماز میں سورۂ فاتحہ جلدی جلدی پڑھنے کی کوشش کرتا تھا۔
Commentary and footnotes (2)

Note 1

my good memory left me

(1) The statement: "my good memory left me": Perhaps due to excessive bloodletting, or cupping in the wrong place or time. Otherwise, Ibn Abbas’s hadith, narrated by At-Tabarani and Abu Nu’aym, states: Cupping on the head cures seven ailments, if intended, including insanity, headache, leprosy, vitiligo, drowsiness, toothache, and blurred vision. Thus, in Al-Mirqat.

Note 1

قوله

(١) قوله: فذهب حسن الحفظ إلخ: ولعل السبب كثرة أخذ الدم، واحتجامه في غير محله أو زمانه أو أوانه، والله أعلم،وإلا فقد جاء في حديث ابن عباس رضي الله عنهما على ما رواه الطبراني وأبو نعيم مرفوعًا:(الحجامة في الرأس شفاء من سبع،إذا ما نوى صاحبها من الجنون والصداع والجذام والبرص والنعاس ووجع الضرس وظلمة يجدها في عينَيه). كذا في(المرقاة).

Hadith 4382

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5914
سیدنا جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک موچ کی وجہ سے کولہے پر پچھنا لگوایا تھا۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3863 (unverified) 88% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 4383

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5915
سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گردن کی دونوں رگوں اور مونڈھے کے درمیان پچھنا لگواتے تھے۔ (ابوداؤد، ترمذی، ابن ماجہ) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم 17,19,21 تاریخ کو پچھنا لگواتے تھے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2051 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3860 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 4385

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5917
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص 17,19,21 تاریخ کو پچھنا لگوائے تو یہ ہر بیماری سے شفاء ہے۔ (ابوداؤد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3861 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 4386

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5918
سیدتنا کبشہ بنت ابی بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے والد گھر والوں کو منگل کے دن پچھنا لگانے سے منع 1 کرتے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے تھے کہ منگل خون کا دن ہے اس میں ایک گھڑی ایسی ہے جس میں خون بند نہیں ہوتا۔ (ابوداؤد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3862 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 2

prohibited his family from cupping on Tuesday

(2) The statement: "prohibited his family from cupping on Tuesday": Perhaps specific to days other than the 17th, as At-Tabarani and Al-Bayhaqi narrated from Mu’aqil bin Yasar: Whoever is cupped on Tuesday the 17th, it is a cure for a year’s illness. Thus, in Al-Mirqat. Elsewhere, it is said: The narrations about Tuesday differ, so it should be avoided unless necessary.

Note 2

قوله

(٢) قوله: كان ينهى أهله عن الحجامة يوم الثلثاء: ولعله مخصوص بما عدا السابع عشر من الشهر، لما رواه الطبرانيوالبيهقي عن معقل بن يسار مرفوعًا: من احتجم يوم الثلثاء لسبع عشرة من الشهر كان دواء لداء سنة. كذا في (المرقاة). وقال فيه في موضع آخر: وحاصل الكلام: أن يوم الثلثاء اختلف الرواية فيه، فينبغي أن يتوقى ما لم يكنفيه إليها ضرورة.

Hadith 4387

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5919
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے عبداللہ بن عمر نے کہا اے نافع مجھ میں خون جوش مار رہا ہے تم میرے پاس ایک پچھنا لگانے والے کو لاؤ اور نوجوان کو لاؤ، کسی بوڑھے یا بچے کو مت لاؤ۔ انھوں نے کہا: اور ابن عمر نے یہ بھی کہا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہوں کہ نہار پیٹ پچھنا لگانا بہتر ہے اور یہ عقل میں اضافہ کرتا ہے اور حافظہ بڑھاتا ہے اور حافظ کے حافظہ میں اضافہ کرتا ہے جو شخص پچھنا لگانا چاہتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے نام پر جمعرات کے دن پچھنا لگائے اور تم جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو پچھنا لگانے سے احتیاط کرو اور پیر و منگل کو پچھنا لگاؤ اور چہارشنبہ کے دن پچھنا لگانے سے بچو کیونکہ یہ وہ دن ہے جس میں حضرت ایوب علیہ السلام بلا میں مبتلا کئے گئے اور جذام اور برص کی بیماری ظاہر نہیں ہوتی مگر چہار شنبہ کے دن یا چہار شنبہ کی رات میں۔ (ابن ماجہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 3487 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 4388

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5920Noor 5921
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مہینہ کی سترہ (17) تاریخ منگل کے دن پچھنا لینا ایک سال کی بیماری کا علاج ہے اور رزین نے حضرات ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس کے ہم معنی روایت کیا ہے۔ (منتقیٰ، رزین)
Commentary and footnotes (1)

Note 1

اس حدیث کو حرب بن اسماعیل کرمانی نے جو امام احمد کے ساتھی ہیں روایت کیا ہے مگر اس کی سند قوی نہیں ہے اسی طرح منتقیٰ میں ہے۔

Hadith 4389

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5922
امام زہری مرسلاً نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں جو شخص چہار شنبہ یا ہفتہ کے دن پچھنا لگائے 1 اور اس کو برص کی بیماری لاحق ہوجائے تو وہ اپنے ہی اوپر ملامت کرے (احمد، ابوداؤد) اور ابوداؤد نے کہا اس حدیث کو پوری سند سے بھی بیان کیا گیا ہے اور
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3863 (unverified) 65% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

Whoever is cupped on Wednesday or Saturday

(1) The statement: "Whoever is cupped on Wednesday or Saturday": In Al-Alamgiriyyah: Cupping after mid-month on Saturday is very beneficial, but disliked before mid-month. Thus, in Al-Fatawa Al-Attabiyyah. I say: Perhaps the Saturday mentioned in Al-Alamgiriyyah is specific to the 17th, 19th, or 21st, to avoid contradicting hadiths prohibiting cupping on Saturday. This is my current view; perhaps Allah will clarify further.

Note 1

قوله

(١) قوله: من احتجم يوم الأربعاء أو يوم السبت إلخ: قال في (العالمكيرية): الحجامة بعد نصف الشهر يوم السبتحسن نافع جدا، ويكره قبل نصف الشهر. كذا في (الفتاوى العتابية)، انتهى. قلت: لعل السبت الذي وقع في (العالمكيرية) مخصوص بالسابع عشرة والتسع عشرة والإحدى عشرين؛ لئلا يخالف أحاديث التي فيها اجتنابحجامة السبت، هذا ما ظهر لي الآن، لعل اللّٰه يحدث بعد ذلك أمرا.

Note 1

سند صحیح نہیں ہے۔ ملا علی قاری رحمہ اللہ الباری نے کہا: لیکن اس حدیث کی تائید کے لئے یہ بات ہے کہ مرسل حدیث ہمارے پاس اور جمہور ناقدین کے پاس بھی حجت ہے۔

Hadith 4390

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5923
اور انہی سے مرسلاً روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص ہفتہ یا جمعرات کو پچھنا لگائے یا لیپ لگائے اور برص کا شکار ہوجائے تو وہ اپنے ہی اوپر ملامت کرے۔ (شرح السنہ)