اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3180
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ: جب کوئی مسلمان کوئی دعا کرے اور اس دعا میں کسی گناہ یا رشتہ
توڑنے کی طلب نہ ہو تو اللہ تعالیٰ اس دعا کے بدلہ میں ان تینوں چیزوں میں سے کوئی ایک چیز عطا
کر دیتے ہیں:
(1) یا تو اس کی دعا قبول فرما کر اسی دنیا میں اس کے مقصد کی تکمیل فرما دیتے ہیں۔
(2) یا اس کے بدلے میں اس کے لئے آخرت میں ذخیرہ بنا دیتے ہیں۔ (جو آخرت میں
اس کے کام آئے گا)۔
(3) یا پھر اس کے بدلہ میں اس کے کسی ایسے رنج یا بلا کو دور کر دیتے ہیں۔ (جس سے اس کو
اتنی ہی راحت اور خوشی حاصل ہوتی ہے جو اس کی دعا قبول ہونے پر ہو سکتی تھی۔
(یہ سن کر) صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ ﷺ! جب دعا سے اتنے بڑے فوائد ہیں اور دعا
کرنے والا ہر حیثیت میں بامراد رہتا ہے تو ہم کثرت سے دعا کریں گے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم
نے ارشاد فرمایا تم (جتنی دعا ئیں کرو گے) اللہ تعالیٰ کو اس سے زیادہ دینے والا پاؤ گے (اس لئے کہ
اللہ تعالیٰ کے خزانے ختم نہیں ہوتے اور اس کی دَین کا کوئی ٹھکانا نہیں! اور تم زیادہ سے زیادہ مانگ کر
اللہ تعالیٰ کو عاجز نہیں کر سکتے)۔ اس حدیث کی روایت امام احمد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 2259 (unverified) 95% confidence
- Candidate: Musnad Ahmad 11133 (unverified) 40% confidence
Mishkat (candidate) 2259
Confidence and text similarity are not editorial verification.