Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

Hadith 424

(وضوء کے فرائض سنتوں اور مستحبات کا بیان)

In this book

Current reading

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

(وضوء کے فرائض سنتوں اور مستحبات کا بیان)

Zujajat al-Masabih 424Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 469
ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وضوء کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ وضوء کرتے وقت آنکھوں کے کویوں کو پانی سے ملتے تھے اور یہ بھی فرمایا کہ دونوں کان سر میں شامل ہیں۔ (اس کی روایت ابن ماجہ، ابوداؤد اور ترمذی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 134 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 37 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 444 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف(1): لفظ ”ماق“ جو اس حدیث میں آیا ہے آنکھ کے اس گوشہ کو کہتے ہیں جو ناک کی طرف ہوتا ہے، قاموس میں یہی ہے اور جوہری نے کہا ہے کہ ماق آنکھ کے دونوں گوشوں کو کہتے ہیں، تو افضل یہی ہے کہ دونوں کویوں کو منہ دھوتے وقت مل لیا کریں تا کہ میل نکل جائے۔12 ف(2): حدیث کے الفاظ ”الْأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ“ (دونوں کان سر میں شامل ہیں) اس سے دو باتیں نکلتی ہیں: ایک تو یہ کہ کانوں کا مسح سر کے مسح کے ساتھ کرے، دوسرے یہ کہ کانوں کے مسح کے لئے نئے پانی کی ضرورت نہیں ہے۔12