اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5875
سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص ایسا خواب بیان کرے جو وہ نہیں دیکھا ہے تو
اس کو دو جو کے دانوں کے درمیان گرہ ڈالنے کی تکلیف دی جائے گی۔ اور وہ ہرگز نہیں کر سکے
گا۔ اور جو شخص کسی قوم کی گفتگو کو سنے جب کہ وہ اس کو ناپسند کرتے ہوں یا اس سے فرار اختیار
کرتے ہوں تو قیامت کے دن اس کے دونوں کانوں میں سیس ڈالی جائے گی۔ اور جو کوئی
تصویر بنائے تو اس کو عذاب دیا جائے گا اور اس کو اس بات کی تکلیف دی جائے گی کہ وہ اس
میں روح پھونکے اور وہ پھونکنے والا نہیں ہے۔ (بخاری)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 7042 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.