Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues

Hadith 5683

Chapter on Miracles

In this book

Current reading

the Virtues

Chapter on Miracles

Zujajat al-Masabih 5683Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7362
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب خطبہ دیتے تو کھجور کے درخت کے تنے کا ٹیکا لیتے جو مسجد کے ستونوں میں سے تھا۔ پس جب آپ کے لئے منبر تیار کیا گیا اور آپ اس پر جلوہ افروز ہوگئے(96) تو کھجور کا وہ درخت آواز سے رونے لگا جس کے پاس آپ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دیتے تھے یہاں تک کہ قریب تھا کہ وہ شق ہوجائے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اتر کر آئے یہاں تک کہ اس کو پکڑ لئے اور اپنے سے چمٹا لئے تو وہ اس بچے کی طرح سسکیاں لینے لگا جس کو خاموش کرایا جاتا ہے یہاں تک کہ وہ قرار پایا۔ راوی نے کہا وہ رونا اس ذکر کی بناء پر تھا جس کو وہ سنتا تھا۔ (بخاری)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 2095 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 3584 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

he sat on it

(1) His statement: he sat on it: Meaning he stood. His statement: it began: Meaning the pillar or palm trunk started. It took the feminine form from what it is added to. His statement: sobs the sob of a child being soothed: With tashdid on kāf, meaning like its sob. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: فاستوى أي قام. وقوله: فجعلت أي طفقت الأسطوانة أو جذع النخلة، واكتسب التأنيث من المضاف إليه. وقوله: «تئن أنين الصبي الذي يسكت بتشديد الكاف المفتوحة أي مثل أنينه. كذا في «المرقاة».

Note 1

(96) وقوله: فاستوى۔ یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر کھڑے ہوئے۔ وقوله: فجعلت۔ یعنی وہ ستون یا کھجور کے درخت کا تنہ۔ اس میں جعلت تئن انين مونث کا صیغہ جذع النخلة میں مضاف الیہ کے اعتبار سے لایا گیا ہے۔ وقوله: لتئن انين الصبي الذي يسكت میں کاف کو تشدید ہے اور زبر (فتح) یہ معنی بچے کے آئیں بھرنے کی طرح۔ (مرقات)۔