Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Purification · Chapter 2

Chapter on the Virtues of Ablution

18 narrations · In source reading order

Hadith 266

Volume 1

English

Abu Malik Al-Ash'ari (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Purification is half of faith. Saying 'Alhamdulillah' fills the scale, and saying 'SubhanAllah' and 'Alhamdulillah' together fill the space between the heavens and the earth. Prayer is light, charity is proof, patience is brightness, and the Qur'an is an argument for you or against you. Every person sets out in the morning as a merchant of his soul, either freeing it or ruining it." [Narrated by Muslim] In another narration: "'La ilaha illallah' and 'Allahu Akbar' fill the space between the heaven and the earth."

العربية

Typed, pending editorial approval
٢٦٦ - عَنْ أَبِي مَالِكِ الْأَشْعَرِيِّ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ : «الطَّهُورُ شَطْرُ الْإِيْمَانِ2، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ تَمْلَأُ الْمِيزَانَ، وَسُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ تَمْلَانِ - أَوْ تَمْلَأُ - مَا بَيْنَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَالصَّلَاةُ نُوْرُ، وَالصَّدَقَةُ بُرْهَانٌ، وَالصَّبْرُ ضِيَاءُ، وَالْقُرْآنُ حُجَّةٌ لَكَ أَوْ عَلَيْكَ. كُلُّ النَّاسِ يَغْدُوْ فَبَائِعٌ نَفْسَهُ، فَمُعْتِقُهَا أَوْ مُوْبِقُهَا. رَوَاهُ مُسْلِمٌ. وَفِي رِوَايَةٍ: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ تَمْلَانِ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ».

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 293Noor 294
ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: طہارت اور وضوء نصف ایمان ہے اور الحمدللہ کا ثواب میزان عمل کو بھر دیتا ہے اور دونوں کلمے ”سُبْحَانَ اللّٰهِ“ اور ”اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ“ کا ثواب یا فرمایا ان میں سے ہر ایک کلمہ کا ثواب آسمان اور زمین کی درمیانی وسعت کو بھر دیتا ہے اور نماز نور ہے اور خیرات (ایمان کی صداقت پر) دلیل ہے اور صبر روشنی ہے (یعنی گناہوں سے باز رہنا، طاعتوں پر مستعد رہنا اور مصیبتوں پر جزع و فزع نہ کرنا، یہ سب قبر میں روشنی کا سبب ہیں) اور قرآن تمہارے حق میں دلیل ہے یا تمہارے خلاف حجت ہے (یعنی اگر قرآن پر عمل کیا ہے تو وہ نفع دے گا اور عمل نہیں کیا ہے تو وہ نقصان پہنچائے گا اور جھگڑے گا) اور ہر شخص صبح کرتا ہے تو اپنے نفس کو بیچ ڈالتا ہے، اب اس کو آزاد کرا دے گا یا اس کو تباہ اور برباد کر دے گا (یعنی جب صبح ہوتی ہے تو عمل کے اعتبار سے انسان کی دو حالتیں ہوتی ہیں، اگر اس نے اچھے عمل کئے تو اپنے کو عذاب سے محفوظ کر لیا ورنہ برے اعمال کر کے اپنے کو ہلاک کر ڈالا)۔ (مسلم نے اس کی روایت کی ہے۔) اور ایک اور روایت میں ہے کہ ”لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ“ اور ”اللّٰهُ اَكْبَرُ“ ان دونوں کلموں کا ثواب آسمان اور زمین کی درمیانی وسعت کو بھر دیتا ہے۔

Qur’an-related source paragraphs

Allah the Exalted says:

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 223 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 281 (unverified) 93% confidence

Mishkat (candidate) 281

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 2

Purification is half of faith

(2) His statement: "Purification is half of faith" — the most apparent explanation is that it is considered half because faith removes both major and minor sins, whereas ablution specifically pertains to the removal of minor sins. Additionally, according to our school of thought, this ablution must also be accompanied by intention for it to become an act of worship that expiates sins. This is as mentioned in Al-Mirqat.

Note 2

قوله

(۲) قوله: الطهور شطر الإيمان الأظهر أن يقال: إنما كان شطرا له؛ لأن الإيمان يحط الكبائر والصغائر، والوضوء يختص بالصغائر، ولا بد من تقييد هذا الوضوء عندنا أيضًا بالنية؛ ليصير عبادة مكفرا للسيئة. كذا في «المرقاة».

Note 1

ف: طہارت اور وضوء، نصف ایمان ہے، ایمان کا نصف اس لئے ہے کہ ایمان سے کبیرہ اور صغیرہ گناہ مٹ جاتے ہیں اور وضوء سے صرف صغیرہ گناہ دور ہوتے ہیں اور اس وضوء کو احناف کے نزدیک بھی نیت سے مشروط کرنا ضروری ہے تاکہ وضوء ایسی عبادت قرار پائے جس سے گناہ دور ہوتے ہوں اور یہ بغیر نیت کے ایسی عبادت نہیں؛ کیونکہ بغیر نیت کا وضوء، عبادت کے لئے صرف وسیلے اور ذریعہ کا کام دیتا ہے جس سے نماز تو صحیح ہو جاتی ہے مگر ایسے وضوء پر اجر و ثواب نہیں ملتا۔ (از مرقات)12۔

Hadith 267

Volume 1

English

A man from the tribe of Banu Sulaym narrated: The Messenger of Allah ﷺ counted them in my hand or in his hand and said: "Glorification of Allah (tasbih) is half of the scale, and saying 'Alhamdulillah' (All praise is due to Allah) fills the scale, and saying 'Allahu Akbar' (Allah is the Greatest) fills what is between the heavens and the earth. Fasting is half of patience, and purification is half of faith."

العربية

Typed, pending editorial approval
٢٦٧- وَعَنْ رَجَلٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ قَالَ: عَدَّهُنَّ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ فِي يَدِي أَوْ فِي يَدِهِ، قَالَ: التَّسْبِيحُ نِصْفُ الْمِيزَانِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مَمْلَؤُهُ، وَالتَّكْبِيرُ يَمْلَأُ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، وَالصَّوْمُ نِصْفُ الصَّبْرِ، وَالطُّهُورُ نِصْفُ الْإِيْمَانِ. رَوَاهُ التَّرْمِذِيُّ، وَقَالَ: هَذَا حَدِيْثُ حَسَنٌ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 295
قبیلہ بنی سلیم کے ایک شخص سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ہاتھ یا اپنے دست مبارک (کی پانچوں انگلیوں پر ذیل کی ان پانچ باتوں کو) شمار فرمایا اور ارشاد فرمایا کہ (1) سبحان اللہ کہنے کا ثواب نصف میزان کو اور (2) الحمد للہ پڑھنے کا ثواب پورے میزان کو بھر دیتا ہے اور (3) اللہ اکبر کہنے کا ثواب آسمان اور زمین کی درمیانی وسعت کو بھر دیتا ہے۔ (4) روزہ رکھنا نصف صبر ہے (پورا صبر یہ ہے کہ نفس کو طاعتوں پر لگانے اور گناہوں سے بچانے پر روک رکھے چونکہ روزہ نفس کو طاعتوں پر لگائے رکھتا ہے اس لئے یہ آدھا صبر ہے اور (5) طہارت اور وضوء نصف ایمان ہے۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3519 (unverified) 85% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 268

Volume 1

English

Abu Hurayrah reported that the Messenger of Allah ﷺ said: "Shall I not tell you about what Allah uses to erase sins and elevate ranks?" They said: "Yes, O Messenger of Allah." He said: "Perfecting ablution even under difficult circumstances, taking many steps to the mosques, and waiting for one prayer after the other. That is ribaat (dedication in Allah’s cause)." In the narration of Malik ibn Anas, it is repeated: "That is ribaat, that is ribaat," twice. [Narrated by Muslim] In Tirmidhi's narration, it is repeated three times.

العربية

Typed, pending editorial approval
٢٦٨ - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا يَمْحُو اللهُ بِهِ الْخَطَايَا وَيَرْفَعُ بِهِ الدَّرَجَاتِ ؟ قَالُوا : بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ. قَالَ: «إِسْبَاغُ الْوُضُوْءِ عَلَى الْمَكَارِهِ، وَكَثْرَةُ الْخُطَا إِلَى الْمَسَاجِدِ، وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ، فَذَلِكُمُ الرِّبَاطُ». وَفِي حَدِيْثِ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ: فَذَلِكُمُ الرِّبَاطُ، فَذَلِكُمُ الرِّبَاطُ رَدَّدَ مَرَّتَيْنِ. رَوَاهُ مُسْلِمُ، وَفِي رِوَايَةِ التَّرْمِذِي ثَلَاثًا.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 296Noor 297
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تم کو ایسا عمل نہ بتاؤں جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ تمہارے گناہوں کو مٹا دے اور جس کے ذریعہ سے درجات بلند فرمائے، صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ضرور بتلائیے، ارشاد فرمایا: مشقت (یعنی شدت سردی یا تکلیف کے اوقات) میں کامل طور پر وضوء کرنا اور مسجدوں کی طرف (باوجود دور ہونے کے) بار بار جانا (اور مسجد میں بیٹھے ہوئے ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا اور یہی رباط ہے۔) اور حضرت مالک بن انس کی روایت میں اس طرح ہے اور یہی رباط ہے اس کو دو مرتبہ فرمایا۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے اور ترمذی کی دوسری روایت میں تین دفعہ کا ذکر ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 251a (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 51 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 282 (unverified) 94% confidence

Mishkat (candidate) 282

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: سرحد اسلام پر دشمنان دین کے مقابلہ میں نگہبانی کرنے کو رباط کہتے ہیں تا کہ وہ سرحد کو پار نہ کرلیں اور اس کا بڑا ثواب آیا ہے۔ اسی طرح سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث میں مسجد میں نماز کے انتظار میں بیٹھنے کو بھی رباط قرار دیا کہ جیسے وہاں کفار کے مقابلہ میں بیٹھتے ہیں یہاں شیطان کے مقابلہ میں بیٹھنا ہے کہ وہ دین کا کھلا دشمن ہے۔12

Hadith 269

Volume 1

English

Uthman reported that the Messenger of Allah ﷺ said: "Whoever performs ablution and perfects it, his sins depart from his body, even from beneath his nails."

العربية

Typed, pending editorial approval
٢٦٩ وَعَنْ عُثْمَانَ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ خَرَجَتْ خَطَايَاهُ مِنْ جَسَدِهُ حَتَّى تَخْرُجَ مِنْ تَحْتِ أَظْفَارِهِ. رَوَاهُ مُسْلِمُ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 298
عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے وضوء کیا، اور اچھی طرح وضوء کیا تو اس کے (صغیرہ) گناہ جسم سے نکل جاتے ہیں یہاں تک کہ اس کے ناخن کے نیچے سے بھی خارج ہوجاتے ہیں۔ (مسلم نے اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 245 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 270

Volume 1

English

Abu Hurayrah reported that the Messenger of Allah ﷺ said: "When a Muslim or believer performs ablution, and he washes his face, every sin that he looked at with his eyes is washed away with the water, or with the last drop of water. When he washes his hands, every sin that his hands have committed is washed away with the water, or with the last drop of water. When he washes his feet, every sin that his feet walked towards is washed away with the water, or with the last drop of water, until he emerges purified from sins."

العربية

Typed, pending editorial approval
٢٧٠ - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «إِذَا تَوَضَّأَ الْعَبْدُ الْمُسْلِمُ أَوْ الْمُؤْمِنُ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ خَرَجَ مِنْ وَجْهِهِ كُلُّ خَطِيئَةٍ نَظَرَ إِلَيْهَا بِعَيْنِهِ مَعَ الْمَاءِ أَوْ مَعَ آخِرِ قَطْرِ الْمَاءِ، فَإِذَا غَسَلَ يَدَيْهِ خَرَجَ مِنْ يَدَيْهِ كُلُّ خَطِيئَةٍ كَانَ بَطَشَتْهَا يَدَاهُ مَعَ الْمَاءِ أَوْ مَعَ آخِرِ قَطْرِ الْمَاءِ، فَإِذَا غَسَلَ رِجْلَيْهِ خَرَجَ كُلُّ خَطِيئَةٍ مَشَتْهَا رِجْلَاهُ مَعَ الْمَاءِ أَوْ مَعَ آخِرِ قَطْرِ الْمَاءِ، حَتَّى يَخْرُجَ نَقِيًّا مِنَ الذُّنُوْبِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 299
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بندہ مسلم یا مؤمن وضوء کرتا ہے، اور اپنا چہرہ دھو لیتا ہے تو اس نے اپنی آنکھوں سے جن گناہوں کی طرف دیکھا تھا وہ تمام گناہ اس کے چہرے سے پانی کے ساتھ یا پانی کے آخری قطرہ کے ساتھ (بہہ کر) نکل جاتے ہیں اور جب ہاتھ دھوتا ہے تو جن گناہوں کو ہاتھ سے پکڑا تھا وہ سب گناہ پانی کے ساتھ یا پانی کے آخری قطرہ کے ساتھ (بہہ کر) نکل جاتے ہیں اور جب پاؤں کو دھوتا ہے تو جن گناہوں کی طرف پاؤں سے چلا تھا وہ تمام گناہ پانی کے ساتھ یا آخری قطرۂ وضوء کے ساتھ (بہہ کر) نکل جاتے ہیں یہاں تک کہ وہ بندہ گناہوں سے پاک وصاف ہو جاتا ہے۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 244 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 271

Volume 1

English

Uthman reported that the Messenger of Allah ﷺ said: "There is no Muslim who, when the prescribed prayer becomes due, performs its ablution properly, with humility and proper bowing, except that it becomes an expiation for his previous sins, as long as he does not commit a major sin. And this is true for all time."

العربية

Typed, pending editorial approval
۲۷۱ - وَعَنْ عُثْمَانَ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ : «مَا مِنِ امْرِئٍ مُسْلِمٍ تَحْضُرُهُ صَلَاةٌ مَكْتُوبَةٌ فَيُحْسِنُ وُضُوْءَهَا وَخُشُوْعَهَا وَرُكُوْعَهَا، إِلَّا كَانَتْ كَفَّارَةً لِمَا قَبْلَهَا مِنَ الذُّنُوْبِ مَا لَمْ يُؤْتِ كَبِيرَةً، وَذَلِكَ الدَّهْرَ كُلَّهُ. رَوَاهُ مُسْلِمُ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 300
عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فرض نماز کا وقت آنے پر جو کوئی مسلمان نماز کے لئے اچھی طرح وضوء کرے اور نماز کو خشوع کے ساتھ ادا کرے اور رکوع عمدہ طریقے سے کرے تو گناہ کبیرہ کے سوا جس قدر گناہ اس سے قبل اس سے ہوئے ہیں وہ تمام مٹا دیئے جاتے ہیں اور ایسا ہمیشہ ہوتا رہتا ہے۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 228a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 272

Volume 1

English

Uthman narrated that he performed ablution by pouring water over his hands three times, then rinsing his mouth and nose, then washing his face three times. He washed his right hand up to the elbow three times, then his left hand up to the elbow three times. He wiped his head and washed his right foot three times, then his left foot three times. Then he said, "I saw the Messenger of Allah ﷺ perform ablution similar to mine." He then said, "Whoever performs ablution like mine and then prays two rak’ahs without allowing his thoughts to distract him during them, his previous sins will be forgiven."

العربية

Typed, pending editorial approval
٢٧٢ - وَعَنْهُ (رضي الله عنه): أَنَّهُ تَوَضَّأَ فَأَفْرَغَ عَلَى يَدَيْهِ ثَلَاثًا، ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَانْتَثَرَ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، ثُمَّ غَسَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى إِلَى الْمِرْفَقِ ثَلَاثًا، ثُمَّ غَسَلَ يَدَهُ الْيُسْرَى إِلَى الْمِرْفَقِ ثَلَاثًا، ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَهُ الْيُمْنَى ثَلَاثًا، ثُمَّ الْيُسْرَى ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ ﷺ تَوَضَّأَ نَحْوَ وُضُوئِي هَذَا. ثُمَّ قَالَ: «مَنْ تَوَضَّأَ وُضُوْنِي هَذَا، ثُمَّ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ لَا يُحَدِّثُ نَفْسَهُ فِيْهِمَا بِشَيْءٍ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ». مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ، وَلَفْظُهُ لِلْبُخَارِيِّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 301
عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آپ نے وضوء کیا تو دونوں ہاتھوں پر تین مرتبہ پانی ڈالا، پھر کلی کی اور ناک صاف کیا، پھر چہرے کو تین مرتبہ دھویا، پھر سیدھا ہاتھ کہنیوں سمیت تین مرتبہ دھویا، پھر بایاں ہاتھ کہنیوں سمیت تین مرتبہ دھویا، پھر سر کا مسح کیا، پھر سیدھا پیر اس کے بعد بایاں پیر تین تین مرتبہ دھویا، پھر فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو میں نے دیکھا کہ آپ نے میرے اس وضوء کی طرح وضوء فرمایا تھا (اس کے بعد عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص میرے اس وضوء کی طرح وضوء کرے اور دو رکعت نماز ادا کرے اور ان دونوں رکعتوں میں اپنے دل میں وسوسہ نہ لائے (اگر خود بخود وسوسہ آئے تو کچھ مضر نہیں) تو اس کے پچھلے تمام گناہ بخش دیئے جائیں گے۔ (بخاری اور مسلم نے بالاتفاق اس کی روایت کی ہے اور الفاظ حدیث بخاری کے ہیں۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 159 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 226a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 273

Volume 1

English

Uqbah ibn Amir reported that the Messenger of Allah ﷺ said: "There is no Muslim who performs ablution properly and then stands to pray two rak’ahs, focusing his heart and face on them, except that Paradise becomes guaranteed for him."

العربية

Typed, pending editorial approval
۲۷۳ - وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ (رضي الله عنه) قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَتَوَضَّأُ فَيُحْسِنُ وُضُوْنَهُ، ثُمَّ يَقُوْمُ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ مُقْبِلًا عَلَيْهِمَا بِقَلْبِهِ وَوَجْهِهِ، إِلَّا وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ». رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 302
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کوئی مسلمان اچھی طرح وضوء کر کے دو رکعت نماز دلی توجہ اور خشوع کے ساتھ ادا کرے گا تو اس کے لئے جنت واجب ہوگی۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 234a (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 274

Volume 1

English

Umar ibn al-Khattab reported that the Messenger of Allah ﷺ said: "None of you performs ablution, completing and perfecting it, then says, 'I bear witness that there is no god but Allah, and that Muhammad is His servant and Messenger' – in one narration: 'I bear witness that there is no god but Allah alone, without any partners, and I bear witness that Muhammad is His servant and Messenger' – except that all eight gates of Paradise will be opened for him, and he may enter through whichever one he wishes." [Narrated by Muslim] Tirmidhi added: "O Allah, make me among those who repent often, and make me among those who purify themselves."

العربية

Typed, pending editorial approval
٢٧٤ - وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ يَتَوَضَّأُ فَيَبْلُغُ أَوْ فَيُسْبِغُ الْوُضُوءَ، ثُمَّ يَقُوْلُ: أَشْهَدُ أَنَّ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ - وَفِي رِوَايَةٍ: «أَشْهَدُ أَنَّ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ - إِلَّا فُتِحَتْ لَهُ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ الثَّمَانِيَةُ، يَدْخُلُ مِنْ أَيْهِمَا شَاءَ». رَوَاهُ مُسْلِمٌ. وَزَادَ التَّرْمِذِيُّ: «اللهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ التَّوَّابِينَ، وَاجْعَلْنِي مِنَ الْمُتَطَهِّرِينَ».

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 303
عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے جو بھی وضوء میں پانی کو اعضاء کی اس مقدار تک پہنچا دے جہاں تک پہنچانا ضروری ہے، یا یوں فرمایا کہ وضوء میں پورے سنتوں کو پابندی کے ساتھ ادا کرے، پھر کہے ”أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهٗ“ تو اس کے لئے جنت کے آٹھ دروازے کھول دیئے جاتے ہیں کہ جس سے چاہے جنت میں داخل ہو جائے۔ (مسلم نے اس کی روایت کی ہے اور ترمذی نے یہ زیادہ کیا ہے: ”اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِنَ التَّوَّابِيْنَ وَاجْعَلْنِيْ مِنَ الْمُتَطَهِّرِينَ“۔ (خدایا تو مجھے توبہ کرنے والوں اور خوب پاک و صاف رہنے والوں میں بنا دے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 234a (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 289 (unverified) 95% confidence

Mishkat (candidate) 289

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 275

Volume 1

English

Abu Sa'id reported that the Messenger of Allah ﷺ said: "Whoever performs ablution and then, after completing it, 1 says: 'Glory and praise be to You, O Allah. I bear witness that there is no god but You. I seek Your forgiveness and repent to You,' it will be written on a parchment, then sealed, and it will not be broken until the Day of Resurrection."

العربية

Typed, pending editorial approval
٢٧٥ - وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «مَنْ تَوَضَّأَ فَقَالَ بَعْدَ فَرَاغِهِ1 مِنْ وُضُوئِهِ: سُبْحَانَكَ اللهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَشْهَدُ أَنَّ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوْبُ إِلَيْكَ، كُتِبَ فِي رَةٌ، ثُمَّ جُعِلَ فِي طَابِع فَلَمْ يُكْسَرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ». رَوَاهُ النَّسَائِيُّ وَالْحَاكِمُ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 304
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص وضوء کرے اور وضوء سے فارغ ہونے کے بعد کہے ”سُبْحَانَكَ کاغذ میں لکھ لیا جاتا ہے، پھر مہر کر دی جاتی ہے اور قیامت تک مہر نہیں توڑی جاتی۔ (اس کی روایت نسائی اور حاکم نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 301 (unverified) 85% confidence

Mishkat (candidate) 301

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

He said after completing it...

(1) His statement: "He said after completing it..." It is mentioned in Sharh al-Munya al-Kabir (Commentary on "al-Munya"): One of the etiquettes of ablution is to say after completing it: "Glory and praise be to You, O Allah. I bear witness that there is no deity except You, alone without any partner. I seek Your forgiveness and repent to You. And I bear witness that Muhammad is Your servant and Messenger," while looking towards the sky. Additionally, it is recommended to say upon completing or during the ablution: "O Allah, make me among those who repent often, and make me among those who purify themselves, and make me among Your righteous servants upon whom there shall be no fear, nor shall they grieve." However, it is stated in al-Hilah that what has been authentically transmitted from the Sunnah is the recitation of the aforementioned supplication (of the two testimonies of faith) immediately after ablution.

Note 1

قوله

(۱) قوله: فقال بعد فراغه إلخ وقال في شرح المنية الكبيري: من آداب الوضوء أن يقول بعد فراغه: «سبحانك اللهم وبحمدك، أشهد أن لا إله إلا أنت وحدك لا شريك لك، أستغفرك وأتوب إليك، وأشهد أن محمدا عبدك ورسولك ناظرا إلى السماء، وأن يقال عند تمامه أو في خلاله: «اللهم اجعلني من التوابين واجعلني من المتطهرين واجعلني من عبادك الصالحين، الذين لا خوف عليهم ولا هم يحزنون». لكن قال في «الحيلة»: إن الوارد في السنة بعده متصلا بما تقدم من ذكر الشهادتين.

Note 1

ف: ”منية المصلى“ کی شرح کبیر میں لکھا ہے کہ مستحبات وضوء سے یہ ہے کہ وضوء کرنے والا وضوء سے فارغ ہونے کے بعد ”سُبْحَانَكَ اللّٰهُمَّ وَ بِحَمْدِكَ أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ أَسْتَغْفِرُكَ وَ أَتُوْبُ إِلَيْكَ وَ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهٗ وَرَسُوْلُهٗ“ ترجمہ: اے اللہ! آپ پاک ہیں، سب تعریف آپ ہی کے لئے ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، آپ یکتا ہیں اور آپ کا کوئی شریک نہیں، میں آپ سے گناہوں کی مغفرت چاہتا ہوں اور سب گناہوں سے توبہ کرتا ہوں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے بندے اور آپ کے رسول ہیں۔ (یہ دعاء) آسمان کی جانب نگاہ اٹھا کر پڑھے اور اس دعاء کے ختم پر یا درمیان میں ”اللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِنَ التَّوَّابِيْنَ وَاجْعَلْنِيْ مِنَ الْمُتَطَهِّرِيْنَ وَاجْعَلْنِيْ مِنْ عِبَادِكَ الصَّالِحِيْنَ الَّذِيْنَ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَ لَا هُمْ يَحْزَنُوْنَ“ پڑھے (جس کا ترجمہ یہ ہے) اے اللہ! مجھے توبہ کرنے والوں میں سے بنائیے اور خوب پاک و صاف رہنے والوں میں سے بنائیے اور مجھے آپ کے ان صالح بندوں میں سے بنائے جن کو مرنے کے بعد پیش آنے والی چیزوں سے خوف نہ ہوگا اور نہ دنیا کے چھوٹ جانے پر غم لیکن حلیہ میں لکھا ہے کہ وضوء کے ختم پر یہی ذکر اصل دو شہادتین ”أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ“ کے بعد ”اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي“ سے لے کر ”وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ“ والی دعاء بھی پڑھے۔12

Hadith 276

Volume 1

English

Thawban narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: "Whoever performs ablution and perfects it, then raises his gaze towards the sky and says: 'I bear witness that there is no deity worthy of worship except Allah, alone without any partner, and I bear witness that Muhammad is His servant and Messenger,' the gates of Paradise will be opened for him, and he may enter through whichever one he wishes."

العربية

Typed, pending editorial approval
٢٧٦ - وَعَنْ ثَوْبَانَ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ : مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ، ثُمَّ رَفَعَ بَصَرَهُ إِلَى السَّمَاءِ، ثُمَّ قَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، فُتِحَتْ لَهُ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ ، يَدْخُلُ مِنْ أَيُّهَا شَاءَ». رَوَاهُ النَّسَائِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 305
ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے وضوء کیا اور اچھی طرح وضوء کیا اور پھر آسمان کی طرف نگاہ اٹھائی اور کہا ”أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ“ تو اس کے لئے جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں کہ جس میں سے چاہے وہ داخل ہو جائے۔ (اس کی روایت نسائی نے کی ہے۔)

Hadith 277

Volume 1

English

Abu Huraira narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: "Indeed, my nation will be called on the Day of Judgment with radiant faces and bright limbs 1 from the traces of ablution. So, whoever among you can increase the radiance of his face and limbs should do so."

العربية

Typed, pending editorial approval
٢٧٧ - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «إِنَّ أُمَّتِي يُدْعَوْنَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ غُرَّا مُحَجَّلِينَ مِنْ آثَارِ الْوُضُوءِ، فَمَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ يُطِيْلَ غُرَّتَهُ1 فَلْيَفْعَلْ». مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 306
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت کو قیامت کے دن اعضائے وضوء کے منور ہونے کی وجہ سے، ”غُرًّا مُحَجَّلِينَ مِنْ آثَارِ الْوُضُوءِ“ اے روشن پیشانی والو! اے روشن ہاتھ پیر والو! کہہ کر پکارا جائے گا، پس تم میں سے جو شخص اپنے اس وضوء کے نور کو بڑھا سکتا ہے تو بڑھائے۔ (بخاری اور مسلم نے بالاتفاق اس کی روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 136 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 246b (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

to prolong the radiance of the face and limbs,

(1) Regarding the statement: "to prolong the radiance of the face and limbs," in the commentary of "Radd al-Muhtar," it is mentioned that it is an etiquette of ablution to prolong the radiance (ghurra) and brightness (tahjil). In "al-Bahr," it is explained that prolonging the radiance refers to increasing beyond the defined limit. In "al-Hilya," it is noted that tahjil applies to the hands and feet. There is no fixed limit mentioned by our scholars. Al-Nawawi reported a difference of opinion among the Shafi'iyyah on this matter, with three views: It is recommended to extend beyond the elbows and ankles without specific time constraints. To extend up to the middle of the forearm and shin. To extend up to the shoulders and knees. Al-Nawawi concluded that the hadiths support all of these views. The second opinion was also mentioned by al-Tahawi in "Sharh al-Shar'iah," who restricted it to this view.

Note 1

قوله

(۱) قوله : أن يطيل غرته وقال في رد المحتار: من آداب الوضوء إطالة غرته وتحجيله. وفي «البحر»: إطالة الغرة تكون بالزيادة على الحد المحدود. وفي الحلية»: والتحجيل يكون في اليدين والرجلين، وهل له حد؟ لم أقف فيه على شيء لأصحابنا، ونقل النووي اختلاف الشافعية فيه على ثلاثة أقوال الأول: أنه يستحب الزيادة فوق المرفقين والكعبين بلا توقيت الثاني: إلى نصف العضد والساق الثالث: إلى المنكب والركبتين. قال: والأحاديث تقتضني ذلك كله. اهـ ونقل الطحاوي الثاني عن شرح الشرعة مقتصرا عليه.

Note 1

ف: رَدُّالْمُحْتَار میں لکھا ہے کہ آداب وضوء سے یہ ہے کہ اپنی پیشانی اور ہاتھ اور پیر کے نور کو بڑھایا جائے اور البحر میں لکھا ہے کہ اس نور کے بڑھانے کی صورت یہ ہے کہ وضوء میں ہاتھ اور پیر کے دھونے کی جو حد (یعنی مقدار) مقرر ہے اس سے اضافہ کیا جائے اور حلیہ میں لکھا ہے کہ تحجیل (یعنی ہاتھ اور پیر کے نور کی حد کے متعلق ہمارے احناف سے کوئی صراحت منقول نہیں ہے، البتہ امام نووی نے لکھا ہے کہ اس مسئلہ میں شوافع کے تین قول ہیں: پہلا قول یہ ہے کہ کہنی اور ٹخنوں سے بڑھا کر دھونا مستحب ہے لیکن اس کی حد مقرر نہیں، دوسرا قول یہ ہے کہ کہنی سے بڑھا کر نصف مونڈھے تک اور پاؤں میں نصف پنڈلی تک دھوئے، تیسرا قول یہ ہے کہ ہاتھ کندھے تک اور پیر گھٹنوں تک دھوئے، آخر میں امام نووی نے کہا ہے کہ احادیث سے یہ تمام احکام نکلتے ہیں۔

Hadith 278

Volume 1

English

From him (i.e., the Prophet ﷺ), it is reported that the Messenger of Allah ﷺ said: "The radiance of a believer reaches as far as the ablution."

العربية

Typed, pending editorial approval
۲۷۸ - وَعَنْهُ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «تَبْلُغُ الْحِلْيَةُ مِنَ الْمُؤْمِنِ حَيْثُ يَبْلُغُ الْوُضُوْءُ». رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 307
ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن کا زیور (بروز قیامت) وہاں تک ہوگا جہاں تک اس کے وضوء کا پانی پہنچا ہوگا۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 250 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 279

Volume 1

English

From Thawban (may Allah be pleased with him), it is reported that the Messenger of Allah ﷺ said: "Be upright and you will never be able to fully do so, and know that the best of your deeds is the prayer. Only a believer will maintain the ablution."

العربية

Typed, pending editorial approval
٢٧٩ وَعَنْ ثَوْبَانَ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «اسْتَقِيمُوا وَلَنْ تُحْصُوْا، وَاعْلَمُوا أَنَّ خَيْرَ أَعْمَالِكُمُ الصَّلَاةُ، وَلَا يُحَافِظُ عَلَى الْوُضُوْءِ إِلَّا مُؤْمِنٌ». رَوَاهُ مَالِكُ وَأَحْمَدُ وَابْنُ مَاجَهِ وَالدَّارِمِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 308
ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اعمال خیر کے ہمیشہ پابند رہو (اور راہ راست سے مت ہٹو) اور تم ہرگز ایسا نہ کرسکو گے (کیوں کہ اعمال خیر کی پابندی اور راہ راست پر استقامت بہت مشکل ہے) اور یقین رکھو کہ تمہارے سب اعمال میں سب سے بہترین عمل نماز ہے اور وضوء کی محافظت صرف مومن ہی کرسکتا ہے۔ (اس کی روایت امام مالک، امام احمد، ابن ماجہ اور دارمی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 277 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 292 (unverified) 94% confidence

Mishkat (candidate) 292

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 280

Volume 1

English

From Ibn Umar (may Allah be pleased with him), it is reported that the Messenger of Allah ﷺ said: "Whoever performs ablution while in a state of purity 2 (i.e., already in a state of wudu), ten good deeds will be recorded for him."

العربية

Typed, pending editorial approval
۲۸۰ - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ (رضي الله عنهما) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «مَنْ تَوَضَّأَ عَلَى طُهْرٍ2 كُتِبَ لَهُ عَشْرُ حَسَنَاتٍ». رَوَاهُ التَّرْمِذِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 309
ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے وضوء کے ہوتے ہوئے دوبارہ وضوء کیا تو اس کے لئے دس نیکیاں لکھی جائیں گی۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 59 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 2

Whoever performs ablution while in a state of purity

(2) The statement "Whoever performs ablution while in a state of purity" refers to the practice of performing wudu while already being in a state of wudu. It is considered an act of virtue to renew one's ablution while still in a state of wudu. This is mentioned in Al-Maniya. In Rad al-Muhtar, it is explained that the recommended act of renewing wudu applies after performing a prayer or engaging in any other action that necessitates purity, such as performing the prostration of recitation or touching the Qur'an. This is also noted in Al-Shar'ah and Al-Quniyah.

Note 2

قوله

(۲) قوله: من توضأ على طهر إلخ ومن الآداب أن يتوضأ على الوضوء. قاله في المنية». وقال في رد المحتار»: وإنما يستحب الوضوء، إذا صلى بالوضوء الأول صلاة، أو عمل عملا مما هو المقصود من شرعيته، كسجدة التلاوة ومس المصحف. كذا في «الشرعة» و«القنية».

Note 1

ف: مستحبات وضو سے یہ ہے کہ باوضو ہونے کے باوجود دوبارہ وضو کر لے، یہ منیۃ المصلی میں مذکور ہے اور ردالمحتار میں لکھا ہے کہ دوبارہ وضو کرنا اس وقت مستحب ہے کہ پہلے وضو سے نماز پڑھی ہو یا کوئی ایسا عمل کیا ہو جس کا شارع عبادت مقصودہ میں ہے جیسے سجدۂ تلاوت اور مسِ مصحف وغیرہ، یہ مضمون شرعۃ اور قنیہ سے ماخوذ ہے تو اس قسم کا عمل کئے بغیر وضو پر وضو کرنا مستحب نہیں ہوگا۔12

Hadith 281

Volume 1

English

The hadith describes the spiritual purification process through ablution (wudu). When a believing servant performs wudu, the impurities or sins are cleansed from various parts of the body: from the mouth when rinsing, from the nose when sniffing, from the face while washing it, from the hands when washing up to the wrists, from the head when wiping, and from the feet when washing up to the ankles. This purification continues until all impurities are removed, even from under the nails. Afterward, if the person walks to the mosque for prayer, they are considered to have performed a voluntary prayer. [This narration was

العربية

Typed, pending editorial approval
۲۸۱ - وَعَنْ عَبْدِ اللهِ الصُّنَابِحِيَّ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «إِذَا تَوَضَّأُ الْعَبْدُ الْمُؤْمِنُ. فَمَضْمَضَ خَرَجَتِ الْخَطَايَا مِنْ فِيْهِ، وَإِذَا اسْتَنْثَرَ خَرَجَتِ الْخَطَايَا مِنْ أَنْفِهِ، وَإِذَا غَسَلَ وَجْهَهُ خَرَجَتِ الْخَطَايَا مِنْ وَجْهِهِ حَتَّى تَخْرُجَ مِنْ تَحْتِ أَشْفَارِ عَيْنَيْهِ، فَإِذَا غَسَلَ يَدَيْهِ خَرَجَتِ الْخَطَايَا مِنْ يَدَيْهِ حَتَّى تَخْرُجَ مِنْ تَحْتِ أَظْفَارِ يَدَيْهِ، فَإِذَا مَسَحَ بِرَأْسِهِ خَرَجَتِ الْخَطَايَا مِنْ رَأْسِهِ حَتَّى تَخْرُجَ مِنْ أُذُنَيْهِ، فَإِذَا غَسَلَ رِجْلَيْهِ خَرَجَتِ الْخَطَايَا مِنْ رِجْلَيْهِ حَتَّى تَخْرُجَ مِنْ أَظْفَارِ رِجْلَيْهِ، ثُمَّ كَانَ مَشْيُهُ إِلَى الْمَسْجِدِ وَصَلَاتُهُ نَافِلَةٌ. رَوَاهُ مَالِكُ مُرْسَلًا.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 310
عبداللہ ضنابجی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بندۂ مومن وضو کرتا ہے اور کلی کرتا ہے تو اس کے منہ کے گناہ منہ سے نکل جاتے ہیں اور جب ناک چھینکتا ہے تو اس کی ناک سے ناک کے گناہ نکل جاتے ہیں، اور جب اپنا چہرہ دھوتا ہے تو اس کے چہرے سے چہرے کے گناہ نکل جاتے ہیں، یہاں تک کہ اس کی دونوں آنکھوں کی پلکوں کے نیچے سے گناہ جھڑ جاتے اور جب اپنے ہاتھ دھوتا ہے تو اس کے دونوں ہاتھوں سے ہاتھوں کے گناہ نکل جاتے ہیں، حتی کہ اس کے ہاتھوں کے ناخن کے نیچے سے گناہ جھڑ جاتے ہیں، اور جب سر کا مسح کرتا ہے تو اس کے سر کے گناہ نکل جاتے ہیں حتی کہ اس کے دونوں کانوں کے گناہ جھڑ جاتے ہیں اور جب اپنے دونوں پیروں کو دھوتا ہے تو اس کے پیروں سے دونوں پیروں کے گناہ نکل جاتے ہیں حتی کہ اس کے پیروں کے ناخنوں کے نیچے سے گناہ جھڑنے لگتے ہیں، پھر اس کے مسجد کی طرف چلنے اور نماز پڑھنے کا ثواب اس کے علاوہ رہا۔(امام مالک نے اس کی روایت بطور ارسال کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 297 (unverified) 75% confidence
  • Candidate: Muwatta Malik 61 (unverified) 50% confidence

Mishkat (candidate) 297

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 282

Volume 1

English

In this hadith, the Prophet ﷺ visits the graveyard and greets the believers resting there, saying, "Peace be upon you, O abode of a believing people. And indeed, if Allah wills, we will join you." The companions ask if they are not his brothers, and the Prophet ﷺ replies that they are his companions, but their brothers are those who have not yet arrived. When they ask how he would recognize those who have not yet come, he compares it to a man who has horses with distinctive white markings on their foreheads and legs. Just as the man would recognize his horses among others, the Prophet ﷺ would recognize his followers by their marks of purity from ablution (wudu), and he would be their guide at the Pond (Al-Hawd). This narration was

العربية

Typed, pending editorial approval
٢٨٢ - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه): أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ أَتَى الْمَقْبُرَةَ، فَقَالَ: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ، وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللهُ بِكُمْ لَاحِقُوْنَ. وَدِدْتُ أَنَّا قَدْ رَأَيْنَا إِخْوَانَنَا». قَالُوْا: أَوَلَسْنَا إِخْوَانُكَ يَا رَسُوْلَ اللهِ؟ قَالَ: «أَنْتُمْ أَصْحَابِي، وَإِخْوَانُنَا الَّذِينَ لَمْ يَأْتُوا بَعْدُ. فَقَالُوا: كَيْفَ تَعْرِفُ مَنْ لَمْ يَأْتِ بَعْدُ مِنْ أُمَّتَكَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ فَقَالَ: «أَرَأَيْتَ لَوْ أَنَّ رَجُلًا لَهُ خَيْلٌ غُرُ مُحَجَّلَةٌ بَيْنَ ظَهْرَيْ خَيْلِ دُهْمٍ بُهُم أَلَا يَعْرِفُ خَيْلَهُ؟ قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ. قَالَ: «فَإِنَّهُمْ يَأْتُوْنَ غُرًّا مُحَجَّلِيْنَ مِنَ الْوُضُوْءِ، وَأَنَا فَرَطُهُمْ عَلَى الْحَوْضِ». رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 311
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبرستان تشریف لے گئے اور فرمایا:(السَّلَامُ عَلَيْكُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ وَإِنَّا إِنْ شَاءَ سلام ہو تم پر اے مسلمانوں کی جماعت! یقیناً ہم تم سے ملنے والے ہیں ان شاء اللہ۔ (اس کے بعد پھر فرمایا) مجھے آرزو تھی کہ ہم اپنے بھائیوں کو دیکھتے، صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! کیا ہم آپ کے بھائی نہیں ہیں؟ ارشاد ہوا: تم میرے صحابہ ہو، اور ہمارے بھائی وہ ہیں جو ابھی تک نہیں پیدا ہوئے ہیں، صحابہ نے عرض کیا کہ آپ اپنی امت کے ان لوگوں کو کیسے پہچانیں گے جو ابھی تک پیدا نہیں ہوئے ہیں: ارشاد ہوا کہ تم بتلاؤ کہ کسی شخص کے ایسے گھوڑے ہوں جن کی پیشانیاں اور ہاتھ پیر سفید ہوں اور وہ سیاہ گھوڑوں میں مل جائیں تو کیا وہ شخص اپنے گھوڑوں کو نہیں پہچان لے گا، صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! وہ ضرور پہچان لے گا۔ ارشاد ہوا: میری امت (قیامت میں) وضوء کے نور کی وجہ سے روشن چہرے اور چمکدار ہاتھ پیر کے ساتھ آئے گی (اس علامت سے میں ان کو پہچان لوں گا) اور میں حوضِ کوثر پر ان سے پہلے پہنچ جاؤں گا اور ان کے راحت اور آرام کا سامان مہیا کرتا رہوں گا۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 249a (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 283

Volume 1

English

In this hadith, the Prophet ﷺ describes a unique and distinguishing feature of his followers on the Day of Judgment. He will be the first to be allowed to prostrate, and the first to be permitted to raise his head. When he does, he will see before him and recognize his followers from among the nations. They will be identifiable by their distinct marks, such as the white marks of ablution (wudu), and their deeds will be evident as they will be given their deeds in their right hands. The Prophet ﷺ will also recognize their descendants walking before them. A companion asks how the Prophet ﷺ will recognize his followers among all the nations, and the Prophet ﷺ explains that their distinguishing marks from the effects of wudu will be visible, and no other nation will have this unique sign.

العربية

Typed, pending editorial approval
٢٨٣ - وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «أَنَا أَوَّلُ مَنْ يُؤْذَنُ لَهُ بِالسُّجُودِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَأَنَا أَوَّلُ مَنْ يُؤْذَنُ لَهُ أَنْ يُرْفَعَ رَأْسُهُ، فَأَنْظُرُ إِلَى مَا بَيْنَ يَدَيَّ، فَأَعْرِفُ أُمَّتِي مِنْ بَيْنِ الْأُمَمِ، وَمِنْ خَلْفِي مِثْلَ ذَلِكَ، وَعَنْ يَمِينِي مِثْلَ ذَلِكَ، وَعَنْ شِمَالِي مِثْلَ ذَلِكَ»، فَقَالَ رَجَلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، كَيْفَ تَعْرِفُ أُمَّتَكَ مِنْ بَيْنِ الْأُمَمِ فِيْمَا بَيْنَ نُوحٍ إِلَى أُمَّتِكَ؟ قَالَ: هُمْ غُرُ مُحَجَّلُوْنَ مِنْ أَثَرِ الْوُضُوْءِ، لَيْسَ أَحَدٌ كَذَلِكَ غَيْرَهُمْ، وَأَعْرِفُهُمْ أَنَّهُمْ يُؤْتَوْنَ كُتُبَهُمْ بِأَيْمَانِهِمْ، وَأَعْرِفُهُمْ تَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ ذُرِّيَّتُهُمْ». رَوَاهُ أَحْمَدُ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 312
ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن سب سے پہلے مجھے سجدہ کرنے کی اجازت ہوگی اور سب سے پہلے سجدہ سے سر اٹھانے کی اجازت بھی مجھے ہوگی، پس میں اپنے روبرو دیکھوں گا اور اپنی امت کو تمام امتوں میں پہچان لوں گا، میں اپنے پیچھے دائیں اور بائیں بھی اسی طرح اپنی امت کو پہچان لوں گا۔ ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ حضرت نوح علیہ السلام سے لے کر آپ کے زمانہ تک کی درمیانی امتوں میں اپنی امت کو کیسے پہچان سکیں گے؟ ارشاد فرمایا: میری امت وضوء کے نور کی وجہ سے روشن ہاتھ پیر والی ہوگی اور یہ بات کسی اور میں نہ ہوگی اور ان کو اس وجہ سے بھی پہچان لوں گا کہ ان کو نامۂ اعمال سیدھے ہاتھ میں دیئے جائیں گے (اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس امت کی خصوصیت ہے کہ ان کو سب سے پہلے داہنے ہاتھ میں اعمال نامہ دیا جائے گا، یا ان کو اعمال نامہ دینے کی کوئی خاص صفت ہوگی اور اس وجہ سے بھی پہچان لوں گا کہ ان کے چھوٹے بچے (جو چھوٹی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ان کی مغفرت کی کوشش میں) ان کے آگے دوڑتے ہوں گے۔ (اس کی روایت امام احمد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 300 (unverified) 50% confidence

Mishkat (candidate) 300

Confidence and text similarity are not editorial verification.