Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Jihad · Chapter 1

Opening narrations

72 narrations · In source reading order

Hadith 3764

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5130
سیدنا عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے راستے میں ایک دن پاسبانی کرنا اس کے سوا گھروں میں رہنے کے ہزار دن سے بہتر ہے۔ (ترمذی، نسائی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 1667 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3765

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5131
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہوں: اللہ کے راستہ میں ایک دن ایک رات سرحد پر حفاظت کرتے ہوئے ٹھہرنا ایک مہینہ بھر روزے رکھنے اور اس میں عبادت کے لئے کھڑے ہونے سے بہتر ہے اور اگر اس کا (اس میں) انتقال ہو جائے تو اس پر اس کا وہ عمل جس کو وہ کرتا تھا جاری رہے گا اور اس کا رزق جاری کر دیا جائے گا اور وہ فتنہ میں ڈالنے والی چیز (عذاب قبر وغیرہ) سے محفوظ رہے گا۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1913 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 3793 (unverified) 83% confidence

Mishkat (candidate) 3793

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3766

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5132Noor 5133
سیدنا فضالہ بن عبیدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر مرنے والے کے عمل پر مہر لگا دی جاتی ہے سوائے اس آدمی کے جو اللہ کے راستہ میں پاسبانی کرتے ہوئے مرے کیونکہ اس کے عمل (ثواب) میں قیامت تک اس کے لئے اضافہ کیا جاتا ہے اور وہ قبر کے فتنہ سے محفوظ رہے گا۔ (ترمذی، ابوداؤد)۔ اور دارمی نے عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس کی روایت کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 2500 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 1621 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3767

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5134
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو آنکھیں ایسی ہیں جن کو (دوزخ کی) آگ نہیں چھوئے گی ایک وہ آنکھ جو اللہ کی خشیت سے روئے اور ایک وہ آنکھ جو اللہ کے راستہ میں حفاظت کرتے ہوئے رات گزارے۔ (ترمذی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 1639 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 3829 (unverified) 94% confidence

Mishkat (candidate) 3829

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3768

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5135
سیدنا ابن عائذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی کے جنازے میں نکلے، جب جنازہ رکھا گیا تو عمر بن خطابؓ نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ اس پر نماز مت پڑھئے کیونکہ یہ گنہگار آدمی ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: کیا تم میں سے کوئی اس کو اسلام کے کام پر دیکھا ہے؟ تو ایک صاحب نے کہا ہاں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک رات وہ اللہ کے راستہ میں پاسبانی کیا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر نماز (نماز جنازہ) پڑھے اور پسو سے مٹی بھی ڈالے اور فرمایا تیرے ساتھی یہ سمجھتے ہیں کہ تو اہل دوزخ میں سے ہے مگر میں گواہی دیتا ہوں کہ تو اہل جنت میں سے ہے اور فرمائے اے عمر! تم سے لوگوں کے اعمال سے متعلق سوال نہیں کیا جائے گا لیکن تم سے فطرت (اسلام) سے متعلق سوال کیا جائے گا (امام بیہقی نے کتاب ”شعب الایمان“ میں اس کی روایت کی ہے)

[Narrated by al-Bayhaqi in Shu‘ab al-Iman]

Hadith 3769

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5136
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لوگوں کے لئے اچھی زندگی والا آدمی وہ ہے جو اللہ کے راستہ میں اپنے گھوڑے کی لگام تھامے ہوئے اس کی پیٹھ پر بیٹھے ہوئے ہو، جب بھی کسی خوفزدہ یا فریاد رس کی آواز کو سنتا ہے تو اس کی طرف شہادت کو طلب کرتے ہوئے اور موت کو اس کے مقامات میں طلب کرتے ہوئے اڑ کر پہنچ جاتا ہے۔ یا وہ آدمی ہے جو ان پہاڑوں کی کسی چوٹی میں 13 یا ان وادیوں میں سے کسی وادی میں بکریوں کا ریوڑ لے کر نماز قائم کرتے ہوئے، زکوٰۃ دیتے ہوئے اور اپنے رب کی عبادت کرتے ہوئے رہتا ہے یہاں تک کہ یقین (موت) آجائے۔ وہ لوگوں کے ساتھ سوائے خیر کے کسی چیز میں شریک نہیں رہا۔
Commentary and footnotes (1)

Note 1

(1) Regarding the saying: Or a man with a small flock at the peak of a hill, etc.: Al-Nawawi said: This hadith is evidence for those who prefer solitude over mixing with people. There is a well-known dispute on this. The Shafi‘i school and most scholars hold that mixing is better, provided one expects safety from trials. Some ascetics hold that solitude is better, citing this hadith. The majority respond that it applies to times of trials and wars or to someone who cannot protect others from himself or endure their harm. The prophets (peace be upon them), most Companions, Followers, scholars, and ascetics mixed with people, benefiting from attending Friday prayers, congregational prayers, funerals, visiting the sick, and circles of remembrance, among others. [Al-Marqah] In Al-Alamgiriyya: Abu Yusuf said it is disliked for a group to isolate themselves in a place, refrain from medicine, and worship Allah there, devoting themselves to it. Earning a lawful living and adhering to Friday and congregational prayers in cities is preferable and more obligatory. [Al-Tatarkhaniyya] This is supported by Abu Hurayra’s later narration: Do not do so, etc.

Hadith 3770

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5137
ان ہی (سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک صاحب کسی گھاٹی سے گزرے جس میں میٹھے پانی کا چھوٹا سا چشمہ تھا، تو وہ ان کو بہت پسند آیا تو انہوں نے کہا: اگر میں لوگوں سے الگ ہوکر اس گھاٹی میں رہوں (تو میرے لئے بہتر ہے) چنانچہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بات کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسا مت کرو کیونکہ تم میں سے کسی کا اللہ کے راستہ میں ٹھہرنا اس کے اپنے گھر میں ستر (70) سال تک نماز پڑھنے سے زیادہ فضیلت والا (کام) ہے۔ کیا تم پسند نہیں کرو گے اس بات کو کہ اللہ تعالیٰ تمہاری مغفرت کرے اور تم کو جنت میں داخل کرے تم اللہ کے راستہ میں جہاد کرو۔ جو آدمی اونٹنی کے تھن کو نچوڑنے کے بقدر (تھوڑے سے وقت کے لئے) اللہ کے راستے میں جہاد کرے گا تو اس کے لئے جنت واجب ہے۔ (ترمذی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 1650 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3771

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5138
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنگ میں نکلے تو ایک صاحب ایک غار کے پاس سے گزرے جس میں تھوڑا پانی اور کچھ سبزیاں تھیں تو ان کے جی میں آیا کہ وہ یہاں قیام کریں اور دنیا سے الگ تھلگ رہیں۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی اجازت طلب کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نہ تو یہودیت کے ساتھ بھیجا گیا ہوں اور نہ نصرانیت کے ساتھ۔ لیکن میں سیدھا اور سہولت والا دین لے کر مبعوث ہوا ہوں اور قسم ہے اس ذات کی جس کے دست قدرت میں میری جان ہے صبح میں ایک مرتبہ اور شام میں ایک مرتبہ اللہ کے راستہ میں نکلنا، دنیا سے اور دنیا میں جو کچھ ہے ان سب سے، بہتر ہے اور یقیناً تم میں سے کسی کا صف میں (مجاہدین کی) کھڑے ہونا ساٹھ سال کی نماز سے، بہتر ہے (احمد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 3831 (unverified) 60% confidence

Mishkat (candidate) 3831

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3772

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5139
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوٹ کر آنا (جہاد کے بعد) جہاد میں رہنے کے جیسا ہے (ابوداؤد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 2487 (unverified) 88% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3773

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5140
ان ہی (عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہما) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جہاد کرنے والے کے لئے اس کا ثواب ہے 14؎ اور جو آدمی اجرت پیش کرنے والا ہے (غازی کے لئے جہاد کا سامان فراہم کرنے والا ہے) اس کے لئے اس کا اجر ہے اور جہاد کرنے والے کا بھی اجر ہے۔ (ابوداؤد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 2526 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

(1) Regarding the saying: And the one who equips has his reward and the fighter’s reward: Ibn al-Malik said: The equipper is one who pays a wage to a fighter to fight, and this is valid in our view. The fighter earns the reward of his effort, and the equipper earns two rewards: one for giving wealth in the way of Allah and one for enabling the fighter’s expedition. Al-Shafi‘i prohibited it and required its return if taken. In Sharh al-Sunna: It encourages the equipper and permits the one equipped. Scholars differed on taking wages for jihad. Al-Zuhri, Malik, and Abu Hanifa’s companions permitted it, while others did not. Al-Shafi‘i said: It is not permissible to fight for wages, and if taken, it must be returned.

Note 1

قوله

(١)قوله: وللجاعل أجره وأجر الغازي: قال ابن الملك: الجاعل من يدفع جُعلا أي أجرة إلى غاز ليغزو، وهذا عندناصحيح، فيكون للغازي أجر سعيه، وللجاعل أجران أجر إعطاء المال في سبيل الله وأجر كونه سببا لغزو ذلكالغازي. ومنعه الشافعي، وأوجب ردَّه إن أخذه. وفي (شرح السنة) فيه ترغيب للجاعل ورخصة للمجعول له.واختلفوا في جواز أخذ الجُعل على الجهاد، فرخص فيه الزهري ومالك وأصحاب أبي حنيفة، ولم يجوزه قوم. وقالالشافعي: لا يجوز أن يعزو بجعل، فإن أخذه فعليه ردُّه.

Hadith 3774

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5141
سیدنا ابو ایوب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: تمہارے لئے ملک فتح ہوتے جائیں گے اور جمع شدہ لشکر میں فوجی دستے الگ کئے جائیں گے، تو ایک آدمی فوجی دستہ کو پسند کرے گا اور اپنی قوم سے نکل کر قبائل میں جائے گا اور یہ کہتے ہوئے اپنے آپ کو ان پر پیش کرے گا کہ ہے کوئی ایسا جس کی طرف سے جنگی دستہ میں جانے کے لئے میں کافی ہو جاؤں15؎ (یعنی کون مجھے اجرت دے گا کہ میں اس کی طرف سے جنگ میں جاؤں) یاد رکھو وہ اپنا آخری قطرہ خون بہانے تک بھی مزدور ہی رہے گا۔ (ابوداؤد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 2526 (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

(1) Regarding the saying: Offering himself: ‘Who will take my place for such-and-such?’ etc.: In Rahmat al-Umma: Is hiring a substitute for jihad valid? Abu Hanifa, al-Shafi‘i, and Ahmad said: No, whether for a wage, reward, or voluntarily, and whether jihad is individually obligatory for the one hiring or not. Malik said: It is valid with a wage if jihad is not individually obligatory for the substitute, such as a slave or woman.

Note 1

قوله

(١)قوله: يعرض نفسه عليهم من أكفيه بعث كذا إلخ: قال في (رحمة الأمة): هل تصح الاستنابة في الجهاد أم لا؟ قالأبو حنيفة والشافعي وأحمد: لا، سواء كانت بجعل أو أجرة أو تبرع، وسواء تعين على المستنيب أم لم يتعين. وقالمالك: تصح إذا كانت بجعل، ولم يكن الجهاد متعينا على النائب كالعبد والأمة.

Hadith 3775

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5142
سیدنا یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ کا اعلان فرمایا اور میں بہت بوڑھا تھا، میرے لئے کوئی خادم نہیں تھا۔ میں نے اجرت پر ایک کام کرنے والے کو تلاش کیا جو میرے لئے کفایت کرے16؎ تو میں ایک شخص کو پایا اور اس کے لئے تین (3) دینار مقرر کیا پس جب مال غنیمت آیا تو میں نے چاہا کہ اس کے لئے اس کا حصہ جاری کروں پس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے ذکر کیا تو آپ نے فرمایا: میں اس کے لئے اس غزوہ کے اندر دنیا و آخرت میں ان دنیا کے سوا جو تم نے اس کے لئے مقرر کیا ہے اور کچھ نہیں پاتا۔ (ابوداؤد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 2527 (unverified) 86% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 2

(2) Regarding the saying: I sought a hireling to take my place, etc.: In Al-Alamgiriyya: If the hireling is with the army, Muhammad said: If he abandons his employer’s service and fights, he earns a share; if he does not abandon service, he gets nothing. The principle is: One who enters to fight earns a share, whether he fights or not; one who enters for other purposes does not earn a share unless he fights and is fit to fight. One who enters as a fighter with the army, whether he fights or not due to illness or otherwise, gets his share—cavalry if a horseman, infantry if a foot soldier. One who enters as a fighter, is captured, and escapes before the spoils are distributed gets his share. [Al-Siraj al-Wahhaj]

Note 2

قوله

(٢) قوله: فالتمست أجيرا يكفيني إلخ: قال في (العالمكيرية): إن كان الأجير مع العسكر. قال محمد : إن تركخدمة صاحبه، وقاتل استحق السهم، وإن لم يترك الخدمة فلا شيء له. والأصل أن من دخل للقتال استحق السهم،قاتل أو لم يقاتل، ومن دخل لغير القتال لم يستحق إلا أن يقاتل، وهو من أهل القتال، ومن دخل مقاتلً مع العسكر،فقاتل أو لم يقاتل لمرض أو غيره فله سهمه، إن كان فارسًا ففارس أو راجلً فراجل، ومن دخل مقاتلا ثم أسِر ثمتخلص قبل إخراج الغنيمة فله سهمه. كذا في (السراج الوهاب).

Hadith 3776

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5143
سیدنا زید بن خالد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اللہ کے راستہ میں کسی غازی (جنگ لڑنے والا) کا بندوبست 17؎ کرے تو یقیناً اس نے بھی جہاد کیا اور جو شخص کسی غازی کے اہل و عیال میں اس کا (اچھا) نائب بنا رہا تو اس نے بھی جہاد کیا۔ (متفق علیہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 2843 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 1895a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 3

(3) Regarding the saying: Whoever equips a fighter, etc.: In Al-Durr al-Mukhtar: Ibn al-Kamal defined jihad as exerting effort in fighting in the way of Allah, directly or by assisting with wealth, opinion, increasing numbers, or otherwise.

Note 3

قوله

(٣) قوله: من جهز غازيا إلخ: وقال في (الدر المختار): وعرَّف الجهاد ابن الكمال بأنه بذل الوسع في القتال في سبيلالله مباشرةً أو معاونةً بمال أو رأي أو تكثير سواد أو غير ذلك.

Hadith 3777

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5144
ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص جہاد نہ کرے اور کسی غازی کا بندوبست بھی نہ کرے یا کسی غازی کے اہل و عیال میں خیر و بھلائیت کے ساتھ جانشینی بھی نہ کرے تو اللہ تعالیٰ اس کو روز قیامت سے پہلے کسی مصیبت میں مبتلا کر دیتا ہے۔ (ابوداؤد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 2503 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3778

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5145
سیدنا ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جنگی دستہ کو قبیلہ ہذیل کی شاخ بنی لحیان کی طرف روانہ کیا تو فرمایا: چاہئے کہ ہر دو آدمیوں میں سے ایک (جہاد کے لئے) نکل پڑے اور اجر دونوں کے درمیان (برابر) ہوگا۔ (مسلم)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1896a (unverified) 97% confidence · Validation similarity: 0.776

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3779

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5146
سیدنا بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جہاد میں نہ جا کر پیچھے رہنے والوں پر مجاہدین کی خواتین کے احترام کا خیال رکھنا ایسا ہی ضروری ہے جیسے ان کی ماؤں کا احترام ضروری ہے اور جہاد میں نہ جا کر پیچھے رہنے والوں میں سے جو کوئی آدمی مجاہدین میں سے کسی کے اہل و عیال میں اس کا جانشین ہو کر اس کے ساتھ خیانت کرتا ہے تو اس کو قیامت کے دن مجاہد کے لئے کھڑا کیا جائے گا اور وہ اس کے عمل میں سے جس قدر چاہے لے لیگا۔ تو تمہارا کیا خیال ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1897a (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3780

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5147
سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم مشرکین سے اپنے مال، اپنی جانوں اور اپنی زبانوں سے جہاد کرو18؎۔ (ابوداؤد، نسائی، دارمی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 2504 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 3096 (unverified) 96% confidence · Validation similarity: 0.663

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

(1) Regarding the saying: Strive against the polytheists, etc.: Its apparent meaning includes the sacred precinct, sacred months, and initiating fighting. Ibn al-Humam said: Fighting disbelievers who do not submit—Arab polytheists or others who neither submit nor pay jizya—is obligatory, even if they do not initiate, as the evidence for its obligation is not conditioned on their initiation. [Al-Marqah] In Al-Durr al-Mukhtar: The verse If they fight you, then fight them [Al-Baqarah: 191] and the prohibition in sacred months are abrogated by general verses like Kill the polytheists wherever you find them [At-Tawba: 5]. In Radd al-Muhtar: The command to fight was revealed progressively. Initially, the Prophet (ﷺ) was ordered to proclaim and turn away: Proclaim what you are commanded and turn away from the polytheists [Al-Hijr: 94]; then to debate kindly: Invite to the way of your Lord [An-Nahl: 125]; then permission was given to fight: Permission is given to those who are fought [Al-Hajj: 39]; then they were ordered to fight: If they fight you, then fight them [Al-Baqarah: 191]; then to fight after the sacred months: When the sacred months have passed, kill the polytheists wherever you find them [At-Tawba: 5]; then absolutely: Fight in the way of Allah [Al-Baqarah: 244]. The matter settled on this. [Summarized from Sarkhasi]

Note 1

قوله

(١)قوله: جاهدوا المشركين إلخ: وهو بظاهره يشمل الحرم والأشهر الحُرُم والبدء بالقتل، قال ابن الهمام: وقتالالكفار الذين لم يسلموا وهم من مشركي العرب أو لم يسلموا ولم يعطوا الجزية من غيرهم واجب، وإن لم يبدؤونا؛لأن الأدلة الموجبة له لم تقيد الوجوب ببدئهم. كذا في(المرقاة). وفي (الدر المختار): وأما قوله تعالى: ﴿فَإِنقَتَلُوَكُمْ فَأَقْتُلُوهُمْ﴾ (البقرة: ١٩١) وتحريمه في الأشهر الحرم فمنسوخ بالعمومات، كـ﴿فَأَقْتُلُواْ الْمُشْرِكِينَ حَيْثُوَجَدتُمُوهُمْ﴾ (التوبة: ٥)، انتهى. وقال في (رد المحتار): ثم اعلم أن الأمر بالقتال نزل مرتَّبًا. فقد كان ﷺ مأموراأولا بالتبليغ والإعراض ﴿فَأَصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَأَعْرِضُ عَنِ الْمُشْرِكِينَ ﴾ (الحجر: ٩٤)، ثم بالمجادلة بالأحسن﴿أَذْعُ إِلَى سَبِيلِ رَبِّكَ﴾ (النحل: ١٢٥) الآية، ثم أذن لهم بالقتال ﴿أَذِنَ لِلَّذِينَ يُقَتَلُونَ﴾ (الحج: ٣٩) الآية، ثمأمروا بالقتال ﴿فَإِن قَتَلُوَكُمْ فَأَقْتُلُوهُمْ﴾ (البقرة: ١٩١)، ثم أمروا به بشرط انسلاخ الأشهر الحرم ﴿فَإِذَا أَنْسَلَخَاَلْأَشْهُرُ الْخُرُمُ فَأَقْتُلُواْ الْمُشْرِكِينَ حَيْثُ وَجَدتُمُوهُمْ﴾ (التوبة: ٥)، ثم أمروا به مطلقًا ﴿وَقَتِلُواْ فِى سَبِيلِ اللهِ﴾(البقرة: ٢٤٤) الآية، واستقر الأمر على هذا، سرخسي ملخّصًا.

Hadith 3781

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5148
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مومنین دنیا میں تین حصوں میں (تین طرح کے) ہیں، وہ حضرات جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے پھر وہ شک میں نہیں پڑے اور اپنے مال اور اپنی جانوں سے اللہ کے راستے میں جہاد کئے۔ اور وہ لوگ ہیں جن سے لوگ اپنے مال اور جانوں سے متعلق امن میں رہیں پھر وہ ہیں جو حرص پر جھانکا اور اللہ بزرگ و برتر کے لئے اس کو چھوڑ دیا (احمد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 3836 (unverified) 40% confidence

Mishkat (candidate) 3836

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3782

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5149
سیدنا علی، ابوہریرہ، ابوالدرداء، ابوامامہ، عبداللہ بن عمر، عبداللہ بن عمرو، جابر بن عبداللہ اور عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی اللہ کے راستہ میں خرچ بھیجے اور اپنے گھر میں رہے تو اس کے لئے ہر ایک درہم کے بدلے سات سو درہم ہیں اور جو شخص اللہ کے راستہ میں اپنی ذات سے جہاد کیا اور اس کی رضا کے لئے اس کو (مال) خرچ کیا تو اس کو ہر درہم کے بدلے سات (7) لاکھ درہم ہیں پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی ”وَاللّٰهُ يُضٰعِفُ لِمَنْ يَّشَآءُ“ (2- سورة البقرة، آیت نمبر:261) (اور اللہ جس کے لئے چاہے اضافہ کرتا ہے)۔ (ابن ماجہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 2761 (unverified) 94% confidence · Validation similarity: 0.875

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3783

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5150
خریم بن فاتک رضی تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس آدمی نے اللہ کے راستہ میں کچھ خرچ کیا تو اس کے لئے سات سو درجہ اضافہ لکھا جاتا ہے۔ (ترمذی، نسائی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 1625 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 3186 (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3784

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5151
سیدنا ابو مسعود انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نکیل ڈالی ہوئی ایک اونٹنی لایا اور کہا: یہ اللہ کے راستہ میں ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تیرے لئے اس کے بدلے قیامت کے دن سات سو اونٹنیاں ہوں گی وہ سب نکیل ڈالی ہوئی ہوں گی۔ (مسلم)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1892 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3785

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5152
ابوامامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہترین صدقہ اللہ کے راستہ میں ڈیرہ کا سایہ (فراہم کرنا) اور اللہ کے راستہ میں کسی خادم کا عطیہ کرنا یا اللہ کے راستہ میں نر (اونٹ) کی جفتی کے قابل اونٹنی پیش کرنا ہے (ترمذی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 1627 (unverified) 80% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3786

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5153Noor 5154
سیدنا عبداللہ بن حبشی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کونسا عمل افضل ہے؟ آپ نے فرمایا: (نفل نمازوں میں) قیام کو طویل کرنا پھر عرض کیا گیا کونسا صدقہ افضل ہے؟ آپ نے فرمایا: تنگدست کی محنت کا صدقہ، عرض کیا گیا کونسی ہجرت افضل ہے؟ تو آپ نے فرمایا: آدمی کا چھوڑ دینا ان چیزوں کو جن کو اللہ نے اس پر حرام کیا ہے، عرض کیا گیا پس کونسا جہاد افضل ہے؟ تو آپ نے فرمایا: وہ آدمی (افضل ہے) جو اپنے مال اور اپنی جان سے مشرکین سے جہاد کرے، عرض کیا گیا کونسی شہادت زیادہ عظمت والی ہے؟ تو آپ نے فرمایا: وہ شخص جس کا خون بہایا گیا ہو اور اس کا عمدہ گھوڑا بھی زخمی کر دیا گیا ہو (ابوداؤد) نسائی کی روایت میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کونسا عمل افضل ہے؟ تو آپ نے فرمایا: ایسا ایمان جس میں کسی قسم کا شک نہ ہو اور ایسا جہاد جس میں کسی قسم کی (مال غنیمت میں) خیانت نہ ہو اور ایسا حج جو مقبول ہو، عرض کیا گیا کوئی نماز افضل ہے؟ تو آپ نے فرمایا: (جس میں) طویل قیام ہو۔ اس کے بعد کے الفاظ میں دونوں (ابوداؤد، نسائی) نے اتفاق کیا ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1449 (unverified) 95% confidence · Validation similarity: 0.666

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3787

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5155
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سلام کو پھیلاؤ اور کھانا کھلاؤ (دشمن کی) کھوپڑی پر ضرب لگاؤ تو تم جنت کے وارث ہو جاؤ گے۔ (ترمذی)

Hadith 3788

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5156Noor 5157Noor 5158
سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنگ تبوک سے واپس ہوئے پس آپ مدینہ کے قریب ہوئے تو فرمایا: مدینہ میں کچھ ایسے لوگ ہیں کہ تم کوئی سفر کئے اور نہ کسی وادی کو طے کئے ضرور وہ (ہر جگہ) تمہارے ساتھ تھے۔ اور ایک روایت میں آیا ہے ”مگر ضرور وہ تمہارے ساتھ ثواب میں شریک ہیں“ انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! ان کے مدینہ میں رہتے ہوئے بھی؟ تو آپ نے فرمایا: ان کے مدینہ میں رہتے ہوئے بھی، عذر نے ان کو روک دیا (بخاری)۔ اور امام مسلم نے جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس کی روایت کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 4423 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 1911a (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3789

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5159
سیدنا سہل بن حنیف سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص سچائی کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے شہادت کو طلب کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کو شہداء کے درجوں تک پہنچا دے گا اگرچہ وہ بستر پر مرے۔ (مسلم)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1909 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3790

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5160
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص مرے اور وہ جہاد نہ کیا ہو اور نہ اپنے نفس سے اس کی (جہاد کرنے کی) بات کہی 19 ہو تو وہ شخص نفاق کی ایک شاخ پر مرا۔ (مسلم)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1910 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

(1) Regarding the saying: Or intending it, etc.: The apparent meaning is general, and every believer must intend jihad, either as a collective obligation or an individual obligation if the call is general. [Al-Marqah]

Note 1

قوله

(١) قوله: ولم يحدث به نفسه إلخ: والأظهر أنه عام، ويجب على كل مؤمن أن ينوي الجهاد، إما بطريق فرض الكفاية أوعلى سبيل فرض العين إذا كان النفير عاما. كذا في (المرقاة).

Hadith 3791

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5161
ان ہی (ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے روایت ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرے اور اس پر جہاد کا کوئی نشان نہ ہو تو وہ اللہ سے ایسی حالت میں ملاقات کرے گا20 کہ اس (کے دین) میں رخنہ ہوگا۔ (ترمذی، ابن ماجہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 1666 (unverified) 94% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 2763 (unverified) 92% confidence · Validation similarity: 0.617

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 2

(2) Regarding the saying: Without a trace of jihad, etc.: Meaning, one who dies without signs of fighting, such as wounds, dust from the path, physical exhaustion, spending wealth, preparing means, or readying weapons. Meets Allah with a flaw: A defect or deficiency relative to the perfection of martyrdom and the mujahid’s struggle. It may be restricted to one for whom jihad is obligatory and who dies without beginning its preparations. [Summarized from Al-Marqah]

Note 2

قوله

(٢) قوله: من لقي الله بغير أثر من جهاد إلخ: أي من مات بغير علامة من علامات الغزو من جراحة أو غبار طريق أوتعب بدن أو صرف مال أو تهيئة أسباب وتعبية أسلحة، (لقي الله وفيه ثلمة): أي خلل ونقصان بالنسبة إلى كمالسعادة الشهادة ومجاهدة المجاهد، ويمكن أن يكون الحديث مقيدا بمن فرض عليه الجهاد، ومات من غير الشروع فيتهيئة الأسباب الموصلة إلى المراد، ملتقط من (المرقاة).

Hadith 3792

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5162
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کے پاس ان دو قطرے اور دو نشان سے بڑھ کر کوئی چیز محبوب نہیں۔ 1- آنسوؤں کا قطرہ اللہ کے خشیت کی وجہ سے۔ 2- اور ایک دوسرا اس خون کا قطرہ جو اللہ کے راستہ میں بہایا گیا ہو۔ اور اب رہے دو نشان: 1- ایک وہ نشان جو اللہ کے راستہ میں لگا ہو۔ 2- دوسرا ایک وہ نشان جو اللہ کے فرائض میں سے کسی فرض (کی ادائی میں) لگا ہو۔ (ترمذی) (اور امام ترمذی نے کہا ہے کہ یہ حدیث حسن غریب ہے)

[Narrated by al-Tirmidhi, who said: This is a good, unique hadith]

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 1669 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3793

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5163
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ دین ہمیشہ قائم رہے گا، مسلمانوں کی ایک جماعت اس پر جنگ کرتی رہے گی یہاں تک قیامت ہوگی۔ (مسلم)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1922 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.