Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer · Chapter 26

Chapter on The Position in Prayer

24 narrations · In source reading order

Hadith 1468

Volume 1

English

Abdullah ibn Abbas (may Allah be pleased with him) narrated: "I stayed overnight at the house of my aunt, Maymunah. The Messenger of Allah (peace be upon him) stood up to pray, so I stood on his left side. He took me by the hand from behind his back and moved me to his right side."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٦٨ - عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ (رضي الله عنه) قَالَ: بِتُ فِي بَيْتِ خَالَتِي مَيْمُوْنَةَ، فَقَامَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ يُصَلِّي، فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ، فَأَخَذَ بِيَدِي مِنْ وَرَاءِ ظَهْرِهِ، فَعَدَلَنِي كَذَلِكَ مِنْ وَرَاءِ ظهْرِهِ إِلَى الشَّقِّ الْأَيْمَنِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1678
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں: (ایک مرتبہ) میں نے اپنی خالہ ام المؤمنین حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کے مکان میں رات گزاری، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز تہجد کے لئے کھڑے ہوئے تو میں بھی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بائیں جانب نماز کے لئے کھڑا ہو گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر اپنی پیٹھ کے پیچھے سے گھما کر مجھے اپنی سیدھی جانب کھڑا کر دیا، (یہ کہہ کر) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہا نے ویسے ہی کر کے بتلایا جس طرح حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا تھا۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 699 (unverified) 78% confidence · Validation similarity: 0.542

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: صاحب مرقات نے شرح السنہ کے حوالہ سے لکھا ہے کہ اس حدیث شریف سے کئی مسائل معلوم ہوئے: مسئلہ (1) نفل نماز کا جماعت کے ساتھ ادا کرنا جائز ہے بشرطیکہ اس کے لئے اذان اور اقامت نہ دی جائے۔ مسئلہ (2) امام کی اقتداء اگر صرف ایک مقتدی کر رہا ہو تو وہ امام کے داہنے جانب اس طرح کھڑا رہے کہ مقتدی کے پیروں کی انگلیاں امام کی ایڑی کے پاس رہیں۔ (یہ اعلاء السنن میں طحاوی کے حوالہ سے مذکور ہے۔12) مسئلہ (3) اس حدیث میں مذکور ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کو اپنے ہاتھ سے پکڑ کر گھماتے ہوئے سیدھے جانب کھڑا کر دیا۔ اس سے ثابت ہوا کہ عمل قلیل نماز میں ضرورتاً جائز ہے۔ مسئلہ (4) اس حدیث میں یہ بھی مذکور ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کو اپنی پیٹھ کے پیچھے سے گھما کر داہنے جانب کھڑا کر دیا۔ حالانکہ سامنے سے گھما کر کھڑا کرنا آسان تھا، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مقتدی کا امام کے آگے ہونا جائز نہیں ہے، اسی لئے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ابن عباس رضی اللہ عنہما کو اپنے پیچھے سے لائے، سامنے سے نہیں لائے۔ مسئلہ (5) اس حدیث میں یہ بھی مذکور ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تنہا نماز شروع فرمائی اور بعد میں ابن عباس رضی اللہ عنہما نے آپ کی اقتداء کی، اس سے ثابت ہوا کہ ایسے تنہا نماز پڑھنے والے کی اقتداء جائز ہے جس نے امامت کی نیت نہیں کی ہو۔

Hadith 1469

Volume 1

English

Samurah ibn Jundub (may Allah be pleased with him) narrated: "The Messenger of Allah (peace be upon him) commanded us that if we were three (in prayer), one of us should stand in front."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٦٩ - وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ (رضي الله عنه) قَالَ: أَمَرَنَا رَسُوْلُ اللهِ ﷺ إِذَا كُنَّا ثَلَاثَةً أَنْ يَتَقَدَّمَنَا أَحَدُنَا. رَوَاهُ التَّرْمِذِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1679
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم دیا ہے کہ اگر ہم تین ہوں تو نماز کے لئے ہم میں سے ایک آگے بڑھ کر امام بنے اور باقی دو امام کے پیچھے باہم مل کر کھڑے رہیں۔ اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 233 (unverified) 70% confidence · Validation similarity: 0.747

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1470

Volume 1

English

Jabir (may Allah be pleased with him) narrated: "The Messenger of Allah (peace be upon him) stood up to pray, so I came and stood on his left side. He took me by the hand and moved me to his right side. Then Jabbar ibn Sakhr came and stood on the left side of the Messenger of Allah (peace be upon him). He took both of us by the hands and moved us until he placed us behind him."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٧٠ - وَعَنْ جَابِرٍ (رضي الله عنه) قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللهِ ﷺ لِيُصَلِّي، فَجِئْتُ حَتَّى قُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ، فَأَخَذَ بِيَدِي، فَأَدَارَنِي حَتَّى أَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ، ثُمَّ جَاءَ جَبَّارُ بْنُ صَخْرٍ، فَقَامَ عَنْ يَسَارِ رَسُولِ اللهِ ﷺ فَأَخَذَ بِيَدَيْنَا جَمِيعًا ، فَدَفَعَنَا حَتَّى أَقَامَنَا خَلْفَهُ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1680
جابر رضی اللہ عنہ سے (ایک طویل حدیث میں) مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھنے کھڑے ہوئے، میں بھی آ کر حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی بائیں جانب کھڑا ہو گیا تو حضور صلی اللہ علیہ الصلوۃ والسلام نے میرا ہاتھ پکڑا اور گھمایا یہاں تک مجھے اپنی دائیں جانب کھڑا کر لیا۔ پھر جبار بن صخر آئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بائیں جانب کھڑے ہوگئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم دونوں کے ہاتھوں کو پکڑ کر ہم کو (عمل قلیل کے ذریعہ) ہٹا دیا، یہاں تک ہم کو اپنے پیچھے کھڑا کر دیا۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 3010a (unverified) 85% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث شریف سے ثابت ہوا کہ اگر مقتدی ایک ہو تو امام کے دائیں طرف کھڑا رہے اور اگر دو ہوں تو باہم مل کر امام کے پیچھے کھڑے ہوں۔ (اشعۃ اللمعات)

Hadith 1471

Volume 1

English

Anas (may Allah be pleased with him) narrated: "The Prophet (peace be upon him) prayed with me and my mother or my aunt. He placed me on his right side and the woman behind us."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٧١ - وَعَنْ أَنَسٍ (رضي الله عنه): أَنَّ النَّبِيَّ له صَلَّى بِهِ وَبِأُمِّهِ أَوْ خَالَتِهِ، قَالَ: فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ وَأَقَامَ الْمَرْأَةَ خَلْفَنَا. رَوَاهُ مُسْلِمُ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1681
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (ایک دفعہ) ان کو اور ان کی ماں یا خالہ کو (ان کے گھر میں) (نفل) نماز پڑھائی انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ کو اپنی سیدھی جانب کھڑا کیا اور ان عورت کو (جو ہمارے ساتھ نماز میں شریک تھیں) ہمارے پیچھے کھڑا کیا۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 660b (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث شریف سے ثابت ہوا کہ اگر امام کے پیچھے صرف ایک مرد اور صرف ایک عورت اقتداء کر رہے ہوں تو مرد امام کے سیدھے جانب کھڑا ہو اور عورت ان کے پیچھے کھڑی ہوجائے۔ (ردالمحتار)

Hadith 1472

Volume 1

English

Anas (may Allah be pleased with him) narrated: "I and an orphan prayed behind the Prophet (peace be upon him) in our house, and Umm Sulaym (my mother) prayed behind us."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٧٢ - وَعَنْهُ (رضي الله عنه) قَالَ: صَلَّيْتُ أَنَا وَيَتِيمُ فِي بَيْتِنَا خَلْفَ النَّبِيِّ ﷺ وَأُمُّ سُلَيْمٍ خَلْفَنَا. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1682
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے اور یتیم نامی بچے نے جو ہمارے گھر میں تھا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی اور (میری ماں حضرت) ام سلیم رضی اللہ عنہا ہمارے پیچھے نماز پڑھ رہی تھیں۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 658b (unverified) 80% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف(1): اس حدیث شریف سے ثابت ہوا کہ مقتدی دو یا زیادہ ہوں تو امام کے پیچھے کھڑے ہوں اور امام آگے ہو اور عورت ایک ہو تو سب سے پیچھے تنہا کھڑی ہو۔ (ردالمحتار میں بھی ایسا ہی مذکور ہے) ف(2): اس حدیث شریف سے یہ بھی ثابت ہوا کہ اگر مردوں کے ساتھ صرف ایک بچہ اقتداء کررہا ہو تو وہ مردوں کے ساتھ صف میں شریک ہوجائے، اور رد المحتار میں لکھا ہے کہ اگر بچے ایک سے زائد ہوں تو وہ مردوں کے پیچھے اور عورتوں سے پہلے صف بنا کر کھڑے ہوں اور عورتیں بچوں کی صف کے پیچھے اپنی صف بنالیں۔

Hadith 1473

Volume 1

English

Anas (may Allah be pleased with him) narrated: "My grandmother, Mulaykah, invited the Messenger of Allah (peace be upon him) for a meal she had prepared. He ate from it and then said: 'Stand up, and I will lead you in prayer.' Anas said: 'I stood up to a mat of ours that had turned black from long use, and I sprinkled it with water. The Messenger of Allah (peace be upon him) stood on it, and I and the orphan stood behind him, while the old woman stood behind us. He led us in two Rak'ahs, then left.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٧٣ - وَعَنْهُ (رضي الله عنه): أَنَّ جَدَّتَهُ مُلَيْكَةَ دَعَتْ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ لِطَعَامٍ صَنَعَتْهُ، فَأَكَلَ مِنْهُ، ثُمَّ قَالَ: «قُوْمُوْا فَلْنُصَلَّ بِكُمْ». قَالَ: أَنَسٌ : فَقُمْتُ إِلَى حَصِيرٍ لَنَا قَدِ اسْوَدَّ مِنْ طُوْلِ مَا لُبِسَ فَنَضَحْتُهُ بِالْمَاءِ، فَقَامَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللهِ ، وَصَفَفْتُ أَنَا وَالْيَتِيمُ وَرَاءَهُ، وَالْعَجُوْزُ مِنْ وَرَائِنَا، فَصَلَّى بِنَا رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ انْصَرَفَ. رَوَاهُ التَّرْمِذِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1683
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کی دادی مُلَیکہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے ایک خاص قسم کا کھانا تیار کیا اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعوت کی، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (تشریف لائے اور) اس میں سے کچھ تناول فرمائے پھر ارشاد فرمایا: کھڑے ہوجاؤ میں (برکت کے لئے) تم کو نماز پڑھاتا ہوں۔ انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے (نماز پڑھنے کے لئے) ایک حصیر اٹھالائی جو دھری رہنے سے اس میں سختی آگئی تھی اور گرد جم کر سیاہ ہوگئی تھی، میں نے اس پر کچھ پانی چھڑک دیا۔ (تاکہ وہ نرم اور صاف ہوجائے) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پر کھڑے ہوگئے اور اسی حصیر پر میں اور یتیم نامی بچے نے باہم مل کر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے صف بنالی اور بوڑھی دادی ہمارے پیچھے (تنہا) کھڑی ہوگئیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو دو رکعتیں (نفل) پڑھائیں (اور واپس تشریف لے گئے)۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 234 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث شریف میں مذکور ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انس رضی اللہ عنہ کی دادی ملیکہ رضی اللہ عنہا کو نماز میں سب کے پیچھے علیحدہ تنہا کھڑا کیا، حالانکہ جماعت میں صف کے پیچھے الگ تنہا کھڑا ہونا مکروہ ہے اور امام احمد رحمہ اللہ کے نزدیک تو مفسد نماز بھی ہے، اس کے باوجود حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ملیکہ رضی اللہ عنہا کو تنہا پیچھے کھڑا کرنے کی بجز اس کے کوئی وجہ معلوم نہیں ہوتی کہ عورت کا نماز میں مردوں یا لڑکوں کے ساتھ صف میں برابر کھڑا ہونا مردوں یا لڑکوں دونوں کی نماز کے لئے مفسد ہے، اگر عورت کا صف میں مردوں یا لڑکوں کے برابر کھڑا ہونا جائز ہوتا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان بڑھیا کو تنہا کھڑا ہونے سے ضرور منع فرماتے جبکہ اس واقعہ میں ملیکہ رضی اللہ عنہا انس رضی اللہ عنہ کی دادی ہیں اور ان کے ساتھ ایک بچہ ہے اور ظاہر ہے کہ یہاں کسی قسم کا خطرہ شہوت بھی نہیں ہے، اس کے باوجود بھی ان بڑھیا کو تنہا کھڑا کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عورت کا صف میں مردوں یا لڑکوں کے برابر کھڑا ہونا مطلقاً مردوں یا لڑکوں کی نماز کا مفسد ہے۔ (ردالمحتار اور اعلاء السنن)۔

Hadith 1474

Volume 1

English

Anas (may Allah be pleased with him) narrated: "He, the Messenger of Allah (peace be upon him), his mother, and his aunt prayed together. The Messenger of Allah (peace be upon him) placed Anas on his right side and his mother and aunt behind them." [Narrated by Al-Nasa’i] From these narrations, it is understood that if women pray with men, it is permissible, but they should stand in the last rows. This was stated by Al-Allamah Al-Ayni.

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٧٤ - وَعَنْهُ (رضي الله عنه): أَنَّهُ كَانَ هُوَ وَرَسُولُ اللهِ ﷺ وَأُمُّهُ وَخَالَتُهُ، فَصَلَّى رَسُولُ اللهِ ، فَجَعَلَ أَنَسًا عَنْ يَمِينِهِ وَأَمَّهُ وَخَالَتَهُ خَلْفَهُمَا. رَوَاهُ النَّسَائِيُّ. وَيُسْتَفَادُ مِنْ هَذِهِ الْأَحَادِيثِ أَنَّ النِّسَاءَ إِذَا صَلَّيْنَ مَعَ الرِّجَالِ يَجُوْزُ، وَلَكِنْ يَقِفْنَ فِي آخِرِ الصُّفُوفِ، كَذَا قَالَ الْعَلَّامَةُ الْعَيْنِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1684
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (ایک روز) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (ہمارے گھر تشریف لائے اس وقت مکان میں) صرف انس رضی اللہ عنہ ان کی والدہ اور ان کی خالہ موجود تھیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو (نفل) نماز پڑھائی تو انس رضی اللہ عنہ کو اپنی سیدھی جانب کھڑا کیا اور ان کی ماں اور خالہ کو پیچھے۔ (اس کی روایت نسائی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1109 (unverified) 55% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 804 (unverified) 50% confidence

Mishkat (candidate) 1109

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث شریف سے ثابت ہوا کہ اگر امام کے ساتھ ایک مرد اور دو عورتیں اقتداء کر رہے ہوں تو مرد امام کے سیدھے جانب کھڑا ہو اور دونوں عورتیں ان کے پیچھے صف بنا کر کھڑی ہو جائیں۔

Hadith 1475

Volume 1

English

Ibn Mas'ud (may Allah be pleased with him) said: "Keep them (women) where Allah has placed them (in the back)."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٧٥ - وَعَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ (رضي الله عنه): أَخَرُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَخَّرَهُنَّ اللهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَعَبْدُ الرَّزَّاقِ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1685
ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ نماز میں عورتوں (کی صف) کو مردوں (کی صف) سے آخر میں رکھو، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے بھی عورتوں کو ہر حیثیت سے آخر میں رکھا ہے (یعنی پہلے مرد کو پیدا فرمایا، پھر عورت کو، پہلے مردوں کا ذکر فرماتا ہے پھر عورتوں کا پہلے مردوں کے احکام بیان فرماتا ہے پھر عورتوں کے، اور مرتبہ میں عورتوں کا مردوں سے پیچھے ہونا ظاہر ہی ہے۔ اس کی روایت طبرانی اور عبدالرزاق نے کی ہے۔

Hadith 1476

Volume 1

English

Abu Malik Al-Ash'ari (may Allah be pleased with him) narrated: "Shall I not tell you about the prayer of the Messenger of Allah (peace be upon him)? He established the prayer, arranged the men in rows, and placed the boys behind them. Then he led them in prayer and described his prayer. Then he said: 'This is how the prayer of—' (Abdul-A'la said: I think he said) '—my Ummah is.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٧٦ - وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ (رضي الله عنه) قَالَ : أَلَا أُحَدِّثُكُمْ بِصَلَاةِ رَسُوْلِ اللهِ ﷺ؟ قَالَ: أَقَامَ الصَّلَاةَ وَصَفَّ الرِّجَالَ وَصَفَّ خَلْفَهُمُ الْغِلْمَانَ، ثُمَّ صَلَّى بِهِمْ فَذَكَرَ صَلَاتَهُ، ثُمَّ قَالَ: «هَكَذَا صَلَاةُ - قَالَ عَبْدُ الْأَعْلَى: لَا أَحْسَبُهُ إِلَّا قَالَ: - أُمَّتِي». رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1686
ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ سنو! میں تم سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کا طریقہ بیان کرتا ہوں (یہ کہہ کر ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جب) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز شروع کرنے کا ارادہ فرمایا تو پہلے مردوں کی صفیں قائم فرمائیں، پھر بچوں کی، پھر ان کو نماز پڑھائی (اور ختم نماز پر) ارشاد فرمایا کہ یہ میری امت کی نماز ہے۔ (اسی طرح ان کو پڑھنا چاہئے کہ پہلے مردوں کی صفیں ہوں، پھر بچوں کی)۔ (اس کی روایت ابو داؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 677 (unverified) 93% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1477

Volume 1

English

Abu Malik Al-Ash'ari (may Allah be pleased with him) narrated: "He said: 'O group of Ash'aris, gather together and bring your women and children so that I may show you the prayer of the Messenger of Allah (peace be upon him).' They gathered and brought their children and women. He performed ablution and showed them how to perform it. Then he stepped forward, arranged the men in the front row, placed the children behind them, and the women behind the children." [Narrated by Ahmad in his Musnad] In the narration of Al-Harith ibn Abi Umamah from him: "The Prophet (peace be upon him) would arrange them in prayer, placing the men in front of the boys, the boys behind them, and the women behind the boys."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٧٧ - وَعَنْهُ (رضي الله عنه): أَنَّهُ قَالَ: يَا مَعْشَرَ الْأَشْعَرِييْنَ، اجْتَمِعُوا وَاجْمَعُوْا نِسَاءَكُمْ وَأَبْنَاءَكُمْ حَتَّى أُرِيَكُمْ صَلَاةَ رَسُوْلِ اللهِ ﷺ فَاجْتَمَعُوْا وَجَمَعُوْا أَبْنَاءَهُمْ وَنِسَاءَهُمْ، ثُمَّ تَوَضَّأَ وَأَرَاهُمْ كَيْفَ يَتَوَضَّأُ، ثُمَّ تَقَدَّمَ فَصَفَّ الرِّجَالَ فِي أَدْنَى الصَّفِّ، وَصَفَّ الْوِلْدَانَ خَلْفَهُمْ، وَصَفَّ النِّسَاءَ خَلْفَ الصَّبْيَانِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي مُسْنَدِهِ. وَفِي رِوَايَةِ الْحَارِثِ بْنِ أَبِي أُمَامَةَ عَنْهُ : أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يَصُفُهُمْ فِي الصَّلَاةِ، فَيَجْعَلُ الرِّجَالَ قُدَّامَ الْغِلْمَانِ، وَالْغِلْمَانَ خَلْفَهُمْ، وَالنِّسَاءَ خَلْفَ الْغِلْمَانِ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1687Noor 1688
ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے (ایک دفعہ اپنی قوم سے فرمایا) اے جماعت اشعریین تم سب جمع ہو جاؤ اور اپنی عورتوں اور بچوں کو بھی جمع کر لو تا کہ میں تم کو بتلا دوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کیسی تھی؟ (یہ سن کر) سب لوگ جمع ہو گئے اور عورتوں اور بچوں کو بھی جمع کیا تو ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ نے خود وضوء کر کے دکھایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس طرح وضوء فرمایا کرتے تھے پھر امامت کے لئے ابو مالک آگے بڑھے اور (پہلے) مردوں کی صف اپنے قریب بنائی، ان کے پیچھے لڑکوں کی صف بندی کی اور لڑکوں کے پیچھے (سب سے آخر میں) عورتوں کی صف رکھی (پھر نماز شروع کی)۔ (اس کی روایت امام احمد نے اپنی مسند میں کی ہے۔) اور حارث ابن ابی نعامہ کی روایت میں ابو مالک رضی اللہ عنہ سے ہی مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے لئے صفوں کو خود اس طرح قائم فرمایا کرتے تھے کہ مردوں کی صفوں کو لڑکوں کے آگے رکھتے تھے، اور لڑکوں کی صفیں مردوں کے پیچھے ہوتی تھیں اور عورتیں لڑکوں کے پیچھے کھڑی ہوا کرتی تھیں۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1116 (unverified) 40% confidence

Mishkat (candidate) 1116

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1478

Volume 1

English

Abu Mas'ud Al-Ansari (may Allah be pleased with him) narrated: "The Messenger of Allah (peace be upon him) would touch our shoulders in prayer and say: 'Straighten your rows and do not differ, lest your hearts differ. Let those of understanding and maturity stand closest to me, then those next to them, then those next to them.' Abu Mas'ud said: 'Today, you differ even more.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٧٨ - وَعَنْ أَبِي مَسْعُوْدٍ الْأَنْصَارِيِّ (رضي الله عنه) قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ ﷺ يَمْسَحُ مَنَاكِبَنَا فِي الصَّلَاةِ، وَيَقُوْلُ: اسْتَوُوْا وَلَا تَخْتَلِفُوْا فَتَخْتَلِفَ قُلُوْبُكُمْ، لِيَلِنِي مِنْكُمْ أُولُو الْأَحْلَامِ وَالنُّهَى، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُوْنَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُوْنَهُمْ. قَالَ أَبُو مَسْعُوْدٍ: فَأَنْتُمُ الْيَوْمَ أَشَدُّ اخْتِلَافًا. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1689
ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (نماز کے وقت) ہمارے مونڈھوں پر ہاتھ رکھ کر ارشاد فرمایا کرتے تھے کہ (صفوں میں) برابر کھڑے ہو جاؤ اور آگے پیچھے نہ ہو (اگر صفوں میں آگے پیچھے کھڑے ہو کر اختلاف پیدا کرو گے تو) تمہارے دلوں میں بھی اختلاف پیدا ہو جائے گا (اس کی وجہ یہ ہے کہ اعضاء کو قلب کے ساتھ ایک خاص تعلق ہے جیسے قلب کی خرابی کا اعضاء پر اثر پڑتا ہے اور اعضاء بھی خراب ہو جاتے ہیں، ایسا ہی اعضاء کی خرابی کا اثر قلب پر پڑتا ہے اور قلب بھی خراب ہو جاتا ہے، اسی طرح جب صف میں آگے پیچھے کھڑے ہو کر اختلاف پیدا کرو گے تو اس کا اثر قلب پر پڑے گا اور تمہارے دلوں میں بھی اختلاف ہو جائے گا اور تم ایک دوسرے کے موافق نہ رہو گے تو نا اتفاقی اور پھوٹ پیدا ہو جائے گی) (اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ بھی ارشاد فرمایا کرتے تھے کہ نماز میں) میرے قریب علماء و عقلاء کھڑے ہوا کریں، پھر وہ جو (علم میں) ان کے قریب ہیں پھر وہ جو اُن کے قریب ہیں۔ ابو مسعود رضی اللہ عنہ نے (حدیث بیان کر کے) فرمایا: اسی لئے تم میں باہم سخت اختلاف ہے (کہ تم صف میں برابر نہیں کھڑے ہوتے، کیونکہ ظاہر کا باطن پر اثر پڑتا ہے)۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 432a (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1479

Volume 1

English

Abdullah ibn Mas'ud (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Let those of understanding and maturity stand closest to me, then those next to them, then those next to them (three times). And beware of the commotion of the markets."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٧٩ - وَعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «لِيَلِنِي مِنْكُمْ أُوْلُوْ الْأَحْلَامِ وَالنُّهَى ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُوْنَهُمْ ثَلَاثًا، وَإِيَّاكُمْ وَهَيْشَاتِ الْأَسْوَاقِ». رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1690
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (نماز میں) میرے قریب علماء و عقلاء کھڑے ہوا کریں پھر وہ جو (علم میں) ان کے قریب ہیں اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس آخری جملہ کو تین بار ارشاد فرمایا، (اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا) کہ تم مسجدوں میں بازاروں کی طرح شور و شغب اور لڑائی جھگڑا کرنے سے بچتے رہو۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 432b (unverified) 88% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1480

Volume 1

English

Qays ibn 'Ibad reported: "While I was in the mosque in the front row, a man pulled me forcefully from behind and took my place. By Allah, I could not concentrate on my prayer. When the prayer ended, I saw that it was Ubayy ibn Ka'b. He said: 'O young man, may Allah not harm you. This is the instruction the Prophet (peace be upon him) gave us—to stand close to him.' Then he faced the Qiblah and said: 'The people of knots are ruined, by the Lord of the Ka'bah!' three times. Then he said: 'By Allah, I do not grieve for them, but I grieve for those they have misled.' I said: 'O Abu Ya'qub, who are the people of knots?' He said: 'The rulers.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٨٠ - وَعَنْ قَيْسِ بْنِ عِبَادٍ قَالَ: بَيْنَا أَنَا فِي الْمَسْجِدِ فِي الصَّفِّ الْمُقَدَّمِ فَجَبَذَنِي رَجُلٌ مِنْ خَلْفِي جَبْدَةً فَنَحَانِي، وَقَامَ مَقَامِي، فَوَاللهِ مَا عَقَلْتُ صَلَاتِي، فَلَمَّا انْصَرَفَ إِذَا هُوَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ، فَقَالَ: يَا فَتَى لَا يَسُوءُكَ اللهُ، إِنَّ هَذَا عَهْدُ مِنَ النَّبِيِّ ﷺ إِلَيْنَا أَنْ نَلِيَهُ، ثُمَّ اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ، فَقَالَ: هَلَكَ أَهْلُ الْعُقَدِ، وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، ثَلَاثًا، ثُمَّ وَاللهِ مَا عَلَيْهِمْ آسَى، وَلَكِنْ آسَى عَلَى مَنْ أَضَلُّوا. قُلْتُ: يَا أَبَا يَعْقُوْبَ، مَا تَعْنِي بِأَهْلِ الْعُقَدِ؟ قَالَ: الْأُمَرَاءُ رَوَاهُ النَّسَائِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1691
قیس بن عباد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں مسجد میں پہلی صف میں کھڑا تھا کہ مجھے پیچھے سے کسی شخص نے کھینچ کر اپنی جگہ سے ہٹا دیا اور خود میری جگہ کھڑا ہو گیا۔ خدا کی قسم (صف اول چھوٹ جانے سے مجھے اس قدر شدید رنج ہوا) اور ایسا غصہ آیا کہ غصہ میں سمجھ نہ سکا کہ میں نے نماز (کس طرح) پڑھی (اور کتنی رکعتیں پڑھیں؟) جب وہ صاحب نماز سے فارغ ہو کر پلٹے تو میں کیا دیکھتا ہوں کہ وہ جلیل القدر صحابی ابی بن کعب (رضی اللہ عنہ) ہیں (جنہوں نے مجھے پیچھے کھینچا تھا) (اس طرح پیچھے کھینچنے سے مجھے جو صدمہ ہوا تھا اس کی تسلی کے لئے) ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے نوجوان! خدا تم کو کبھی رنج و غم نہ دے، میں نے تمہیں جو پیچھے کھینچا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم کو وصیت فرمائے ہیں کہ ہم نماز میں امام سے قریب رہا کریں، (تو میں نے اس وقت اسی حکم کی تعمیل کی ہے۔ میرے ایسا کرنے سے تمہیں آزردہ نہ ہونا چاہئے) پھر ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے قبلہ رو ہو کر فرمایا: ربّ کعبہ کی قسم امراء ہلاک ہوں (احکام کی پابندی کروانا ان کا کام تھا، ان کے خاموش رہنے سے ہم کو کروانا پڑ رہا ہے) اس طرح آپ نے تین مرتبہ فرمایا، پھر فرمایا: مجھے ان امراء پر دکھ نہیں ہو رہا ہے بلکہ ان علماء پر دکھ ہو رہا ہے جنہوں نے ان امراء کو گمراہ کیا (کہ ان امراء کو احکام نافذ کرنے کے مشورے نہیں دیتے اور خاموش رہے) راوی کا بیان ہے کہ میں نے ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: اے ابو یعقوب! آپ نے جو اہل العُقَد فرمایا ہے اس سے کون لوگ مراد ہیں؟ تو آپ نے جواب دیا اہل العقد سے میری مراد امراء ہیں۔ (اس کی روایت نسائی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 808 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1481

Volume 1

English

Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: "The best rows for men are the first rows, and the worst are the last. The best rows for women are the last rows, and the worst are the first."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٨١ - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ أَوَّلُهَا وَشَرُّهَا آخِرُهَا، وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ آخِرُهَا وَشَرُّهَا أَوَّلُهَا». رَوَاهُ مُسْلِمُ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1692
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مردوں کی صفوں میں (فضیلت اور ثواب کے اعتبار سے) سب سے بہتر اگلی صف ہے (کیونکہ یہ امام سے قریب اور عورتوں سے دور ہوتی ہے) اور مردوں کی صفوں میں سب سے بدتر پچھلی صف ہے (اس لئے کہ یہ عورتوں سے قریب اور امام سے دور ہوتی ہے، البتہ جماعت میں عورتوں کی صفیں نہ ہوں بلکہ صرف مردوں ہی کی صفیں ہوں تو ایسی صورت میں مردوں کی آخری صف امام سے دور ہونے کی وجہ سے فضیلت اور ثواب میں سب سے کمتر ہوگی) اور عورتوں کی صفوں میں سب سے بہتر پچھلی صف ہے (کیونکہ یہ مردوں سے دور ہوتی ہے) اور عورتوں کی صفوں میں سب سے بدتر اگلی صف ہے (اس لئے کہ مردوں سے قریب ہوتی ہے)۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 440a (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1482

Volume 1

English

Abu Umamah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: "Indeed, Allah and His angels send blessings upon the first row." They said, "O Messenger of Allah, and upon the second?" He said, "Indeed, Allah and His angels send blessings upon the first row." They said, "O Messenger of Allah, and upon the second?" He said, "Indeed, Allah and His angels send blessings upon the first row." They said, "O Messenger of Allah, and upon the second?" He said, "And upon the second." The Messenger of Allah (ﷺ) also said: "Straighten your rows, align your shoulders, be gentle with your brothers, and fill the gaps, for indeed Satan enters through the gaps like small lambs."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٨٢ - وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ (رضي الله عنه) قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «إِنَّ اللهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّوْنَ عَلَى الصَّفُ الْأَوَّلِ». قَالُوا: يَا رَسُوْلَ اللهِ، وَعَلَى الثَّانِي؟ قَالَ: «إِنَّ اللهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّوْنَ عَلَى الصَّفُ الْأَوَّلِ». قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ، وَعَلَى الثَّانِي؟ قَالَ: «إِنَّ اللهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّوْنَ عَلَى الصَّفِّ الْأَوَّلِ». قَالُوا : يَا رَسُوْلَ اللهِ، وَعَلَى الثَّانِي؟ قَالَ : ( وَعَلَى الثَّانِي وَقَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: سَرُّوْا صُفُوْفَكُمْ وَحَاذُوْا بَيْنَ مَنَاكِبِكُمْ، وَلِيْنُوا فِي أَيْدِي إِخْوَانِكُمْ، وَسُدُّوا الْخَلَلَ؛ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَدْخُلُ فِيْمَا بَيْنَكُمْ بِمَنْزِلَةِ الْحَذَفِ ، يَعْنِي أَوْلَادَ الضَّأْنِ الصَّغَارَ رَوَاهُ أَحْمَدُ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1693
ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ پہلی صف پر اپنی رحمت نازل فرماتے ہیں اور فرشتے ان کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں، صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دوسری صف کے لئے (بھی یہی فرما دیجئے) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (دوسری بار بھی) ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ پہلی صف پر اپنی رحمت نازل فرماتے ہیں اور فرشتے ان کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں، صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دوسری صف کے لئے (بھی یہی فرما دیجئے) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (تیسری بار بھی یہی) ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ پہلی صف پر اپنی رحمت نازل فرماتے ہیں اور فرشتے ان کے لئے دعاء مغفرت کرتے ہیں، صحابہ کرام نے پھر عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دوسرے صف کے لئے (بھی یہی ارشاد فرما دیجئے) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (چوتھی بار) ارشاد فرمایا کہ دوسری صف پر (بھی اللہ تعالی اپنی رحمت نازل فرماتے ہیں، اور فرشتے ان کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں) اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا کہ تم اپنی صفوں کو سیدھی کرو، اور مونڈھوں کو ایک دوسرے کے برابر رکھو (یعنی آگے پیچھے نہ ہو) اور نرم ہو جاؤ اپنے بھائیوں کے ہاتھوں میں (یعنی کوئی مونڈھے پر ہاتھ رکھ کر صف میں برابر کرے تو اس کا کہا مانو) اور صف میں شیطان کے لئے خالی جگہ نہ چھوڑو کیونکہ شیطان بکری کے بچہ کی طرح بن کر تمہارے درمیان (صف کی خالی جگہ میں) گھس جایا کرتا ہے۔ (اس کی روایت امام احمد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1096 (unverified) 70% confidence · Validation similarity: 0.765

Mishkat (candidate) 1096

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1483

Volume 1

English

Aisha (may Allah be pleased with her) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: "Indeed, Allah and His angels send blessings upon the right side of the rows." [Narrated by Abu Dawud)

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٨٣ - وَعَنْ عَائِشَةَ (رضي الله عنها) قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «إِنَّ اللهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّوْنَ عَلَى مَيَامِنِ الصُّفُوفِ». رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1694
ام المؤمنین سیدتنا عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالی ان لوگوں پر اپنی رحمت نازل فرماتے ہیں جو صفوں میں دائیں جانب ہوتے ہیں، اور فرشتے ان لوگوں کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔ (بشرطیکہ صفوں کا بایاں جانب خالی نہ رہے)۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 676 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1096 (unverified) 88% confidence

Mishkat (candidate) 1096

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: واضح ہو کہ فقہاء رحمہم اللہ نے صف بندی کا قاعدہ یہ بتلایا ہے کہ اول ایک شخص امام کے پیچھے کھڑا ہو، پھر ایک اس کے دائیں طرف ایک بائیں طرف، پھر ایک دائیں طرف ایک بائیں طرف اسی طرح کرتے رہیں، تا کہ امام سب کے بیچ میں ہو، پس دائیں جانب میں کھڑا ہونا اس وقت افضل ہے جبکہ دائیں جانب اور بائیں جانب برابر ہو، یا دائیں طرف آدمی کم ہوں ورنہ بائیں طرف کھڑا ہونا افضل ہے۔ (مرقات۔ اعلاء السنن)

Hadith 1484

Volume 1

English

Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: "Stand in the middle of the Imam and fill the gaps."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٨٤ وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: تَوَسَّطُوا الْإِمَامَ وَسُدُّوا الْخَلَلَ». رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1695
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ امام کو بیچ میں کھڑا کیا کرو (یعنی صف میں امام کے پیچھے دائیں بائیں آدمی برابر برابر رہیں) اور صف کے شگافوں کو بند کیا کرو (یعنی صف میں جگہ خالی نہ چھوڑو اور چسپیدہ رہا کرو)۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 681 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اعلاء السنن میں لکھا ہے کہ اس حدیث شریف کے الفاظ ”توسطوا الامام“ (امام کو بیچ میں کھڑا کیا کرو) سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ایک صف بھر جانے کے بعد دوسری صف امام کے سیدھ میں پیچھے سے شروع کی جائے، اور پھر دائیں اور بائیں آدمی برابر کھڑے ہوتے رہیں۔

Hadith 1485

Volume 1

English

Abu Bakrah (may Allah be pleased with him) narrated that he came to the Prophet (ﷺ) while he was bowing, so he bowed before reaching the row, then walked to the row. He mentioned this to the Prophet (ﷺ), who said: "May Allah increase you in eagerness, but do not repeat it."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٨٥ - وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ (رضي الله عنه): أَنَّهُ انْتَهَى إِلَى النَّبِيِّ ﷺ وَهُوَ رَاكِعُ، فَرَكَعَ قَبْلَ أَنْ يَصِلَ إِلَى الصَّفِّ، ثُمَّ مَشَى إِلَى الصَّفِّ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ ، فَقَالَ: «زَادَكَ اللهُ حِرْصًا، وَلَا تَعُدْ». رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1696
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (ایک بار حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں نماز پڑھا رہے تھے اور) وہ خدمت اقدس میں ایسے وقت پہنچے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکوع میں تھے (رکوع میں شریک ہونے کے لئے وہ دوڑتے ہوئے چلے، جس سے ان کی سانس پھول گئی تو وہ صف کے پیچھے کھڑے ہوگئے، نیت کی اور تکبیر تحریمہ اداء کئے) پھر صف تک پہنچنے سے پہلے (دوسری تکبیر کہتے ہوئے) وہیں رکوع کئے۔ پھر (رکوع ہی کی حالت میں ایک یا دو قدم) چل کر صف میں شریک ہوگئے (ختم نماز پر جب) حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اس کا تذکرہ ہوا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوبکرہ! اللہ تعالیٰ اسی طرح (نیک کاموں پر) تمہاری حرص بڑھادے، یہ کہہ کر حضور نے فرمایا ”لَا تَعُدْ“ (تاء کے زبر، عین کے پیش، دال کے جزم کے ساتھ) دوبارہ ایسا نہ کرنا (یعنی نماز کے لئے دوڑ کر نہ چلنا (جیسا کہ ایک روایت میں ”لَا تَعْدُ“ (تاء کے زبر، عین کے جزم، دال کے پیش کے ساتھ۔12) صف کے پیچھے تنہا نماز شروع نہ کرنا اور پھر صف میں شریک ہونے کے لئے نماز کی حالت میں ایسا نہ چلنا) (چونکہ اس واقعہ میں ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے کوئی ایسا فعل سرزد نہیں ہوا جو مفسد نماز ہو، اس لئے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کو نماز کے اعادہ کا حکم نہیں دیا) اسی لئے ایک روایت میں ”لَا تُعِدْ“ (تاء کے پیش، عین
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 783 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

کے زیر، دال کے جزم کے ساتھ۔12) آیا ہے جس کے معنی ہیں ”نماز کو نہ لوٹاؤ“۔ (اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔)

Hadith 1486

Volume 1

English

Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (ﷺ) said: "When one of you comes to the prayer, let him not bow until he takes his place in the row."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٨٦ - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ ﷺ : «إِذَا أَتَى أَحَدُكُمُ الصَّلَاةَ فَلَا يَرْكَعْ دُوْنَ الصَّفِّ حَتَّى يَأْخُذَ مَكَانَهُ مِنَ الصَّفِّ». رَوَاهُ الطَّحَاوِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1697
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص نماز کے لئے آئے تو وہ صف میں شامل ہوئے بغیر صف کے پیچھے رکوع نہ کرے۔ (اس کی روایت امام طحاوی نے کی ہے۔)

Hadith 1487

Volume 1

English

Ammar (may Allah be pleased with him) narrated that he led the people in prayer in Al-Mada'in, standing on a platform while the people were below him. Hudhaifah came forward, took him by the hand, and Ammar followed him until Hudhaifah brought him down. When Ammar finished his prayer, Hudhaifah said to him, "Did you not hear the Messenger of Allah (ﷺ) say: 'When a man leads the people in prayer, let him not stand in a place higher than their place or something similar?'" Ammar said, "That is why I followed you when you took me by the hand."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٨٧ - وَعَنْ عَمَّارٍ (رضي الله عنه) أَنَّهُ أَمَّ النَّاسَ بِالْمَدَائِنِ، وَقَامَ عَلَى دُكَّانٍ يُصَلِّي وَالنَّاسُ أَسْفَلُ مِنْهُ، فَتَقَدَّمَ حُذَيْفَةُ، فَأَخَذَ عَلَى يَدَيْهِ، فَاتَّبَعَهُ عَمَّارٌ حَتَّى أَنْزَلَهُ حُذَيْفَهُ، فَلَمَّا فَرَغَ عَمَّارُ مِنْ صَلَاتِهِ، قَالَ لَهُ حُذَيْفَةُ : أَلَمْ تَسْمَعْ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ يَقُوْلُ: «إِذَا أَمَّ الرَّجُلُ الْقَوْمَ فَلَا يَقُمْ فِي مَكَانٍ أَرْفَعَ مِنْ مَقَامِهِمْ أَوْ نَحْوَ ذَلِكَ، فَقَالَ عَمَّارُ: لِذَلِكَ اتَّبَعْتُكَ حِيْنَ أَخَذْتَ عَلَى يَدِي. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1698
عدی بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ شہر مدائن میں حضرت عمار رضی اللہ عنہ کی امامت کا واقعہ اس طرح بیان کرتے ہیں کہ عمار رضی اللہ عنہ نماز پڑھانے کے لئے (تنہا) ایک چبوترہ پر کھڑے ہوگئے اور سارے مقتدی اس چبوترے کے نیچے صف باندھے کھڑے تھے (یہ دیکھ کر) حذیفہ رضی اللہ عنہ صف سے آگے بڑھے اور عمار رضی اللہ عنہ کو (چبوترہ سے اتارنے کے لئے ان کے دونوں ہاتھ پکڑ لئے (تاکہ امام اور مقتدی ایک سطح پر ہو جائیں) عمار رضی اللہ عنہ نے حضرت حذیفہ کی اطاعت کرلی تو حضرت حذیفہ نے ان کو چبوترہ پر سے اتار کر مقتدیوں کی سطح پر کھڑا کردیا (چونکہ نماز شروع ہو رہی تھی اس لئے اس وقت حضرت حذیفہ کو کچھ کہنے کا موقع نہیں ملا) نماز سے فارغ ہونے کے بعد حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے حضرت عمار رضی اللہ عنہ سے فرمایا: کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے نہیں سنا ہے کہ جب کوئی شخص کسی قوم کو نماز پڑھائے تو وہ مقتدیوں سے بلند مقام پر کھڑا نہ ہو، تو عمار رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: آپ کے ہاتھ پکڑنے سے وہ حدیث یاد آگئی اور میں نیچے اتر گیا۔ (ابوداؤد)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 598 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1488

Volume 1

English

Sahl ibn Sa'd Al-Sa'idi (may Allah be pleased with him) narrated that he was asked about what the pulpit was made of. He said, "It was made from the wood of the forest, crafted by so-and-so, the freed slave of so-and-so, for the Messenger of Allah (ﷺ). When it was made and placed, the Messenger of Allah (ﷺ) stood on it, faced the Qiblah, and said Takbir. The people stood behind him, and he recited, bowed, and the people bowed behind him. Then he raised his head, stepped back, and prostrated on the ground. Then he returned to the pulpit, recited, bowed, raised his head, stepped back, and prostrated on the ground. This is the wording of Bukhari. In the agreed-upon version, it is similar, and at the end, it says: When he finished, he turned to the people and said, 'O people, I only did this so that you may follow me and learn my prayer.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٨٨ - وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيّ (رضي الله عنه): أَنَّهُ سُئِلَ مِنْ أَيِّ شَيْءٍ الْمِنْبَرُ ؟ فَقَالَ: هُوَ مِنْ أَثْلِ الْغَابَةِ، عَمِلَهُ فُلَانٌ مَوْلَى فُلَانَةَ لِرَسُوْلِ اللهِ ، وَقَامَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللهِ ﷺ حِيْنَ عُمِلَ وَوُضِعَ، فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَكَبَّرَ، وَقَامَ النَّاسُ خَلْفَهُ، فَقَرَأَ وَرَكَعَ، وَرَكَعَ النَّاسُ خَلْفَهُ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، ثُمَّ رَجَعَ الْقَهْقَرَى، فَسَجَدَ عَلَى الْأَرْضِ، ثُمَّ عَادَ إِلَى الْمِنْبَرِ، ثُمَّ قَرَأَ، ثُمَّ رَكَعَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، ثُمَّ رَجَعَ الْقَهْقَرَى حَتَّى سَجَدَ بِالْأَرْضِ. هَذَا لَفْظُ الْبُخَارِيِّ. وَفِي الْمُتَّفَقِ عَلَيْهِ نَحْوُهُ. وَقَالَ فِي آخِرِهِ: فَلَمَّا فَرَغَ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ، فَقَالَ: «أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّمَا صَنَعْتُ هَذَا لِتَأْتَمُوْا بِي وَلِتَعْلَمُوْا صَلَاتِي».

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1699
سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگوں نے آپ سے دریافت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا منبر شریف کس چیز سے بنا تھا تو انہوں نے جواب دیا کہ مدینہ منورہ سے (9) میل کے فاصلہ پر غابہ نامی ایک جنگل ہے اس جنگل کے جھاؤ (جھاؤ ایک درخت ہوتا ہے، جس کی لکڑی ساگوان کی طرح عمدہ اور مضبوط ہوتی ہے۔12) نامی درخت کی لکڑی سے منبر شریف بنایا گیا تھا۔ اس منبر شریف کو عائشہ انصاریہ کے آزاد کردہ غلام باقوم رومی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے تیار کیا (جس کی تین سیڑھیاں تھیں ہر سیڑھی کی اونچائی ایک بالشت اور اس کا طول ایک ذراع یعنی ایک ہاتھ تھا) جب منبر شریف تیار ہوا اور (حسب ہدایت مسجد میں) رکھ دیا گیا تو حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام (صحابہ کو نماز سکھانے کے لئے منبر شریف کی سب سے نچلی سیڑھی پر) کھڑے ہوئے، پھر قبلہ رو ہو کر تکبیر تحریمہ ادا فرمائے اور صحابہ بھی (آپ کے اقتداء کر کے) آپ کے پیچھے کھڑے ہو گئے۔ پھر آپ نے قرأت کی، رکوع کیا اور لوگوں نے بھی آپ کے پیچھے رکوع کیا، پھر رکوع سے سر اٹھائے اور قبلہ سے منہ پلٹائے بغیر منبر شریف سے نیچے اترے اور منبر کے بازو زمین پر سجدہ ادا فرمائے (حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ عمل دو قدم میں ہوا اور یہ عمل قلیل ہے اور عمل قلیل سے نماز فاسد نہیں ہوتی) (پھر سجدہ سے سر اٹھائے اور قبلہ سے پلٹے بغیر) منبر شریف پر تشریف لائے، پھر قرأت کی، رکوع فرمایا اور رکوع سے سر اٹھائے اور قبلہ سے منہ پلٹائے بغیر پچھلے پیر منبر شریف سے نیچے اترے اور منبر شریف کے بازو زمین پر سجدہ فرمائے۔ جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو لوگوں کی طرف مخاطب ہو کر ارشاد فرمائے: میں نے یہ جو کچھ کیا ہے صرف اس لئے کہ تم میری نماز دیکھ لو) میری اقتداء کرو اور میری نماز سیکھ لو (اور لوگوں کو سکھاؤ)۔ (اس کی روایت بخاری نے کی ہے اور مسلم نے بھی اسی طرح روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 377 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 544a (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث شریف میں مذکور ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کرام کو نماز سکھانے کے لئے منبر شریف پر کھڑے ہو کر نماز پڑھائی۔ اس بارے میں علامہ عینی رحمہ اللہ نے عمدۃ القاری میں لکھا ہے کہ ضرورۃً امام کا مقتدیوں سے بلند مقام پر کھڑا ہونا جائز ہے، ورنہ بلا ضرورت امام مقتدیوں سے بلند مقام پر کھڑا ہو تو یہ مکروہ ہے، اس کی تائید حضرت عمار کی امامت والی مذکورہ حدیث اور اسی قسم کی دیگر احادیث سے ہوتی ہے۔

Hadith 1489

Volume 1

English

Aisha (may Allah be pleased with her) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) prayed in his chamber, and the people followed him from behind the chamber. [Narrated by Abu Dawud] In Al-Mirqah: The chamber referred to is, as they said, the place he took for himself in the mosque made of palm leaves when he intended to seclude himself, not Aisha's chamber, otherwise she would have said, "my chamber."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٨٩ - وَعَنْ عَائِشَةَ (رضي الله عنها) قَالَتْ: صَلَّى رَسُولُ اللهِ ﷺ فِي حُجْرَتِهِ وَالنَّاسُ يَأْتَمُوْنَ بِهِ مِنْ وَرَاءِ الْحُجْرَةِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ. وَفِي الْمِرْقَاةِ»: الْمُرَادُ بِالْحُجْرَةِ كَمَا قَالُوْهُ: الْمَحَلُّ الَّذِي اتَّخَذَهُ لا فِي الْمَسْجِدِ مِنْ حَصِيرٍ حِيْنَ أَرَادَ الاعْتِكَافَ، لَا حُجْرَةُ عَائِشَةَ، وَإِلَّا قَالَتْ: حُجْرَتِي.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1700
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپ فرماتی ہیں کہ ((ان دنوں جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اعتکاف میں تھے اور آپ کے لئے حصیر کا ایک حجرہ بنایا گیا تھا)) آپ نے اس حجرہ میں (تراویح کی نیت سے) نماز پڑھی تو صحابہ کرام نے اس حجرہ کے باہر آپ کی اقتداء (اس طرح) کی (کہ آپ کے جسم مبارک کا اکثر حصہ مقتدیوں کو نظر آ رہا تھا، جس سے آپ کے افعال نماز مقتدیوں پر مشتبہ نہیں ہوتے تھے)۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1126 (unverified) 85% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث شریف سے ثابت ہوا کہ امام اور مقتدی کے درمیان کوئی چیز حائل ہو تو اقتداء صحیح ہے بشرطیکہ امام اور مقتدی ایک مکان میں ہوں اور امام کا حال مقتدیوں پر مشتبہ نہ ہو، یہ درمختار میں مذکور ہے۔ چونکہ اس حدیث شریف میں صحابہ کرام نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتداء ایک ہی مقام میں کی، اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حال بھی صحابہ پر مشتبہ نہ تھا اس لئے صحابہ کی اقتداء صحیح تھی۔ خلاصہ اس مسئلہ کا یہ ہے کہ مکان مختلف ہو یعنی امام اور مقتدی ایک مکان میں نہ ہوں تو اقتداء درست نہیں ہے اگرچیکہ امام کا حال مقتدیوں پر مشتبہ ہو یا نہ ہو، ایسا ہی اگر امام کا حال مقتدیوں پر مشتبہ ہو تو بھی اقتداء ناجائز ہے اگرچیکہ امام اور مقتدی کا مکان مختلف ہو یا نہ ہو۔ (یہ خلاصہ ردالمحتار سے ماخوذ ہے۔)

Hadith 1490

Volume 1

English

Aisha (may Allah be pleased with her) narrated that the Prophet (ﷺ) had a mat that he would spread during the day and use as a partition at night. Some people followed him and prayed behind him.

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٩٠ - وَعَنْ عَائِشَةَ (رضي الله عنها) أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ لَهُ حَصِيْرٌ، يَبْسُطُهُ بِالنَّهَارِ، وَيَحْتَجِرُهُ بِاللَّيْلِ، فَتَابَ إِلَيْهِ نَاسٌ فَصَلَّوْا وَرَاءَهُ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1701
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک حصیر تھی جس کو دن میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بچھا لیتے تھے اور رات میں اس کو کھڑا کر کے حجرہ کی طرح بنا لیتے تھے (رمضان کے دن تھے اور حضور اعتکاف میں تھے اور آپ اس حجرے کے اندر کھڑے ہو کر رات کی نماز ادا فرماتے تھے) صحابہ نے آپ کو اس میں نماز پڑھتے دیکھا تو آپ کے پیچھے (اقتداء کر کے) صف بنا کر نماز پڑھنے کھڑے ہو گئے۔ (اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 730 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1491

Volume 1

English

Aisha (may Allah be pleased with her) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) used to pray at night in his chamber, and the wall of the chamber was short. People saw the figure of the Prophet (ﷺ), so some of them stood up and prayed following his prayer. [Narrated by Bukhari] In Ad-Durr Al-Mukhtar: "A barrier does not prevent following the Imam in prayer as long as the Imam's condition is not ambiguous, and the place is not different."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٩١ - وَعَنْهَا (رضي الله عنه) قَالَتْ: كَانَ رَسُوْلُ اللهِ لا يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ فِي حُجْرَتِهِ، وَجِدَارُ الْحُجْرَةِ قَصِيرٌ، فَرَأَى النَّاسُ شَخْصَ النَّبِيِّ ﷺ فَقَامَ أُنَاسٌ يُصَلُّوْنَ بِصَلَاتِهِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ. وَفِي الدُّرِّ الْمُخْتَارِ»: وَالْحَائِلُ لَا يَمْنَعُ الاقْتِدَاءَ إِنْ لَمْ يَشْتَبِهُ حَالُ إِمَامِهِ، وَلَمْ يَخْتَلِفِ الْمَكَانُ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1702
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپ فرماتی ہیں کہ (ان دنوں میں جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اعتکاف میں تھے اور آپ کے لئے حصیر کا ایک حجرہ بنایا گیا تھا) آپ حصیر کے اس حجرہ میں رات کی نماز ادا فرماتے تھے (چونکہ) حصیر کے اس حجرہ کی دیواریں چھوٹی تھیں اس لئے صحابہ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس حجرہ میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھ لیا تو صحابہ بھی آپ کی اقتداء کر کے نماز پڑھنے کھڑے ہو گئے۔ (اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 729 (unverified) 93% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.